سابق صدر آزاد کشمیر کو امریکہ میں پاکستان کا سفیر نامزد کردیا گیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  سابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان کو امریکہ میں پاکستان کا سفیر نامزد کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ذرائع دفتر خارجہ نے بتایا کہ سابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان کی امریکہ میں بطور سفیر تعیناتی کی سمری ارسال کردی گئی ہے۔ البتہ مسعود خان کے نام کی منظوری کے لیے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔
میڈیا رپورٹس اور سفارتی ذرائع کے مطابق امریکا میں اسد مجید خان کی بطور پاکستانی سفیر مدت مکمل ہونے پر پاکستان جلد واشنگٹن میں اپنا نیا سفیر تعینات کرے گا اور اس ضمن میں آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر کا نام زیر غور ہے۔ اسلام آباد کی جانب سے امریکہ میں اپنا سفیر منتخب کرنے کے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے اور اس عہدے کے لیے آزاد جموں و کشمیر کے 27 ویں صدر سردار مسعود خان اُمیدوار کے طور پر سر فہرست ہیں۔

تاہم دلچسپ امر یہ ہے کہ مسعود خان آزاد جموں و کشمیر میں صدر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں جس کے بعد اب وہ سفیر کا عہدہ قبول کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق جب تک اسد مجید خان اپنی مدت پوری کریں گے یہ مرحلہ مکمل ہوجائے گا۔ یاد رہے کہ اسد مجید خان نے جنوری 2019ء میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں واشگٹن میں پاکستانی سفیر کا عہدہ سنبھالا تھا اور اس عہدے پر ان کی 3 سالہ مدت جنوری 2022ء میں مکمل ہو رہی ہے۔
جس کے بعد مسعود خان کو اس عہدے پر تعینات کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل سبق صدر آزاد کشمیر مسعود خان 2 بار جینیوا میں پاکستان کے نمائندہ کے طور پر اور نیویارک اور چین میں پاکستان کے سفیر کے طور پر اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

موسمی تبدیلی کے باعث پاکستان خطرے میں ہے، بلاول بھٹو

?️ 29 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

ترکی خلیج فارس میں کیا کر رہا ہے؟

?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں: ایک اندازہ ہے کہ ترک ڈرونز کے معاہدے کی میڈیا

معمول سے کم بارشوں کے باعث ربیع کی فصلوں کے اہداف کو پورا کرنا مشکل ہوگیا

?️ 28 دسمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) حکومت نے معمول سے کم بارشیں ہونے پر تشویش

اسرائیل یمن میں یقینا شکست کھائے گا؛ انصار اللہ کے اعلیٰ رہنماؤں کا انتباہ

?️ 17 مئی 2025 سچ خبریں:انصار اللہ کے سینئر رہنما محمد علی الحوثی اور نصرالدین

غزہ جنگ اور مزاحمت کے محور پر شہید آیت اللہ رئیسی کے مواقف کا جائزہ

?️ 22 مئی 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی عالمی صیہونیت اور دنیا

افغانستان اور پاکستان کے چیلنجز کا حل کیا ہے؟

?️ 20 اپریل 2025سچ خبریں: سابق امریکی ایلچی برائے افغان امن زلمے خلیل زاد نے ایکس

امریکہ یوکرینیوں کو کیا سمجھتا ہے؟

?️ 25 اگست 2023سچ خبریں: 1994 سے 2005 تک یوکرین کے صدر لیونیڈ کچما کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے