?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں ضمانت اور سزا معطلی کی اپیلوں پر میرٹ پر دلائل سننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
میڈیا کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مقدمے کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سلمان صفدر، تیمور ملک اور شاہ محمود قریشی کی طرف سے علی بخاری و دیگر عدالت میں پیش ہوئے، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اسپیشل پراسیکوٹرز جسٹس ریٹائرڈ حامد علی شاہ، ذولفقار نقوی و دیگر بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر آنے اپنے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے عدالتی سوالات پر مختلف عدالتی فیصلوں کے حوالے دیے۔
اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ باقی چیزوں کو دیکھا جائے گا ابھی یہاں ایک ہی چیز پر اعتراض اٹھایا گیا تھا، اس پر بتائے۔
وکیل سلمان صفدر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ سائفر کیس میں درخواست گزاروں کے خلاف جن دفعات کے تحت ٹرائل چلایا گیا، دونوں درخواست گزار تو آرمڈ فورسز کے ممبر نہیں نہ ہی ان کا کورٹ مارشل ہوا ہے، ان کو اسپیشل لا اور جنرل لا دونوں میں سزا ہوئی۔
بعد ازاں بیرسٹر سلمان صفدر نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے ایک فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کریمنل پروسیجرل لا میں ترمیم کرکے اپیل کا حق دیا گیا ہے، میں لاہور کے کرشن گوپال کیس 1954 کا حوالہ دے رہا ہوں جس کا ٹرائل آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت ہوا تھا، کرشن گوپال کیس کا ٹرائل بھی اسپیشل جج نے کیا تھا۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے بھارتی عدالتوں میں کریمنل پروسیجر کا بھی حوالہ دیا۔
اس پر عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ جو بتا رہے ہیں کیا وہ سب آفیشل سیکریٹ ایکٹ میں موجود ہے؟
اس کے جواب پر پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کریمنل لا 1958 اور 1976 کے حوالے دی دیے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ جن قوانین کا حوالہ دے رہے ہیں اس کا تو یہی مطلب ہے کہ چیزیں موجود ہیں۔
اس موقع پر بیرسٹر سلمان صفدر نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر حامد علی شاہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہ صاحب نے کہا کہ اپیل کا حق نہیں ہے۔
بعد ازاں بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے اسپیشل پراسیکیوٹر سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا، انہوں نے کہا کہ کریمنل اپیل میں پراسیکیوٹر کی تعیناتی کا سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، اسپیشل کورٹس کے فیصلوں کے خلاف ہائی کورٹ جانے کا حق حاصل ہے، ہائی کورٹ ہی کا دائرہ اختیار ہے کہ وہ اسپیشل کورٹس کے فیصلوں کے خلاف اپیل سنیں،
اس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ایک چیز یاد رکھیں کہ اپیل، رٹ سے مختلف چیز ہے۔
بعد ازاں مختلف عدالتی فیصلوں کے حوالوں کے ساتھ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکیل کے دلائل مکمل ہوگئے۔
دلائل مکمل ہونے کے بعد چیف جسٹس نے ایف آئی اے پراسیکوٹر سے استفسار کیا کہ شاہ صاحب آپ نے کچھ اس پر کہنا ہے؟ ساتھ ہی پراسیکیوٹر کو ہدایت دی کہ پروسیجر آف ٹرائل کورٹ پر آپ عدالت کو اسسٹ کریں۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر حامد علی شاہ نے ایک بار پھر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھا دیے۔
انہوں نے کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923 میں واضح ہے کہ ان کیسسز میں اپیل کا حق نہیں ہے۔
عدالت نے ان سے دریافت کیا کہ یہ جو باتیں آپ بتارہے ہیں کیا یہ پروسیجر آف ٹرائل کا ہے یا کسی اور چیز کا؟
چیف جسٹس نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر کو کہا کہ اپیل بھی ٹرائل کا تسلسل ہوتی ہے، اس نکتے پر آپ ہمیں بتائیں۔
اس پر حامد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میری استدعا ہو گی کہ اپیل صرف اس صورت میں ٹرائل کا تسلسل ہے جہاں ایکٹ میں اپیل کا حق دیا گیا ہو، اگر قانون میں اپیل کا حق ہی نہیں دیا گیا تو معاملہ ٹرائل کے ساتھ ختم ہو جائے گا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ہم پیر سے ان اپیلوں کو میرٹ پر سنیں گے۔
بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت سے اپیلوں پر میرٹ پر دلائل سننے کا فیصلہ کرتے ہوئے سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف دائر اپیلوں کے قابل سماعت ہونے پر پی ٹی آئی کے وکلا سے دلائل طلب کرلیے تھے۔
اس سے قبل سماعت میں عدالت نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے سزا کے خلاف اپیلوں پر دلائل کا آغاز کردیا جبکہ عدالت نے فریقین کو 11 مارچ مکمل تیاری کے ساتھ آنے کی ہدایت کردی تھی۔
واضح رہے کہ رواں سال 30 جنوری کو سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔


مشہور خبریں۔
طالبان سے دوبارہ بات ہوسکتی ہے کیونکہ پاکستان اپنے دوستوں کو انکار نہیں کرسکتا۔ خواجہ آصف
?️ 10 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
نومبر
ترکیہ کی بھی بھارتی جارحانہ بیانات پر پاکستان کے مؤقف کی تائید
?️ 4 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چین کے بعد برادر اسلامی ملک ترکیہ نے
مئی
ابوظبی پورٹس کے ساتھ انفرااسٹرکچر کے معاہدے، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
?️ 9 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ابوظبی پورٹس گروپ نے ریل،
نومبر
سینیگال کے عوام کا فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ
?️ 24 جون 2024سچ خبریں: سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار کی سڑکوں پر لوگوں کی بڑی تعداد
جون
غزہ میں جنگ بندی کا اعلان
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: بالآخر غزہ کی پٹی اور اسرائیلی قبضے میں 467 دن اور
جنوری
سعودی شہر الخرج میں گولہ بارود کے ڈپو میں دھماکہ
?️ 14 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ الخرج شہر میں
جولائی
فن لینڈ میں موسم خزاں کے آغاز کا انوکھا انداز
?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں:فن لینڈ کے دائیں بازو کے وزیر اعظم پیٹری آرپو کی
اکتوبر
اسرائیلی حکومت کے تعلیمی بائیکاٹ میں پچھلے ایک سال کے دوران تین گنا اضافہ ہوا ہے
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعلان کیا
اکتوبر