🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہےکہ سائفر ایک حقیقت ہے اور جس نے حکومت ختم کی اس کا ٹرائل ہونا چاہیے۔
قومی اسمبلی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے چیئرمین پی پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ وہ نانا کی سیاست دفن کرکے گیا ہے، اپنے نام کے ساتھ بھٹو لگا کر کوئی بھٹو نہیں بن جاتا، وہ ہار کہاں گئے جو سوئس میں پڑے تھے؟
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ انہیں جمہوریت اور حقوق پر اتنا گھمنڈ ہے تو جب ہماری عورتیں جیل گئیں تو کیا انہوں نے ایک لفظ مذمت کا کہا؟ ہمیں تو درس دیتے ہیں، اپنے گریبانوں میں جھانکیں، یہ اپنے مفادات کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں، ان کو جمہوریت راس نہیں آتی، یہ سب پاور شیئرنگ پر یقین رکھتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے صدارتی انتخابات کے حوالے سے کہا کہ کیا کوئی اور بندہ نہیں کہ یہ صدارت زرداری کو دے رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا کوئی بھائی یا بھتیجا یہاں نہیں بیٹھا، ہمارے 100 ان کے 200 پر بھاری ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ گیس بجلی تو دور ہمیں پانی بھی میسر نہیں، یہ ان کی چار دہائیوں کا ثمر ہے جو عوام کو ملا ہے اس لیے عوام نے ان کو ریجیکٹ کردیا ہے جب کہ اس دفعہ ایم کیو ایم بھی ٹکٹ لینے والوں کی لائن میں لگ گئی اور اپنے اصولوں کی سودے بازی کی، انہوں نے کراچی میں ہماری 15 سیٹیں لی ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ سائفر ایک حقیقت ہے، جس نے حکومت ختم کی اس کا ٹرائل ہونا چاہیے، ناکہ اس کا جس کی حکومت ختم کی گئی۔
ان کا کہنا تھاکہ جب پاکستان کے دفاع کی بات آئے گی تو ہر کسی کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور پاکستان کے دفاع پر کوئی آنچ نہیں دیں گے، آئین میں یہ کہیں نہیں لکھا عدالت کسی کو یہ کہہ سکتی ہے کہ کوئی محب وطن ہے کہ نہیں، ہم سب سے زیادہ محب وطن ہیں اور ہمارا لیڈر سب سے زیادہ محب وطن ہے۔
مشہور خبریں۔
بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لئے اہم خوشخبری
🗓️ 3 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سماجی رابطون کی ویب سائٹ
جولائی
مولانا فضل الرحمٰن انتخابات کی اپنی ترجیحی تاریخ پر شہباز شریف کی حمایت کے خواہاں
🗓️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل
اکتوبر
نوازشریف نے توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس واپس کرنے کی درخواست دائر کردی
🗓️ 30 اکتوبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت
اکتوبر
سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کے بدلہ میں کورونا ویکسین؛نیتن یاہو کی نئی تجارت
🗓️ 24 فروری 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ نے صیہونی وزیر اعظم کی جانب سے کورونا
فروری
دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت امریکی وطیرہ:چین
🗓️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک سابق امریکی عہدہ دار
جولائی
اردگان نے اپنی بات واپس لی
🗓️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے المعمدانی اسپتال پر بمباری
اکتوبر
پاکستان کا بی جے پی کے ’اکھنڈ بھارت‘ نظریے پر اظہار تشویش
🗓️ 2 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے اکھنڈ بھارت کے نظریے پر شدید تشویش
جون
مشرق وسطیٰ نہیں چھوڑیں گے:امریکہ
🗓️ 27 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک سینئر امریکی سفارت کار نے کہا کہ واشنگٹن مغربی ایشیائی
اکتوبر