زرمبادلہ کے ذخائر 8 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 30 دسمبر 2022 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 5.576 ارب ڈالر کے ساتھ8 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں تیزی سے کمی کے باوجود وزیر خزانہ اسحٰق ڈار دوست ممالک کی جانب سے متوقع مالی مدد کے وعدے کی بنیاد پر صورتحال کی بحالی کے لیے اب بھی پرامید ہیں، لیکن ابھی تک اس سلسلے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

مذکورہ ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے لیے 24کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اخراج دیکھا گیا۔

غیر ملکی قرضوں کا حصول مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت اتحادی حکومت کے لیے سب سے پریشان کن مسئلہ ہے جس کو ڈیفالٹ کے سنگین خطرے کا سامنا ہے کیونکہ اگلی قسط کے اجرا کے لیے آئی ایم ایف سے بات چیت دوبارہ شروع کرنے کی متعدد کوششیں تاحال بے نتیجہ رہی ہیں۔

گرتے ہوئے ذخائر نے پہلے ہی امریکی ڈالر اور دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے مقامی کرنسی کی قدر میں کمی کردی ہے اور اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر جنوری 2022 میں 16.6 ارب ڈالر تھے جو 11 ارب ڈالر کمی کے بعد اب 5.6 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔

اس بڑے پیمانے پر زرمبادلہ کے ذخائر کی کمی نے حکومت کے لیے دوست ممالک سے مزید قرض لیے بغیر اپنے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی ریزرو ہولڈنگز صرف تین ہفتوں کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔

گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے زرمبادلہ کے کُل ذخائر 11.4 ارب ڈالر تھے جن میں کمرشل بینکوں کے 5.8 ارب ڈالر بھی شامل ہیں۔

یہ صورتحال تشویشناک ہے کیونکہ غیر ملکی بینک، لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی) کھولنے کے لیے بھاری رقم وصول کر رہے ہیں جبکہ ڈالر کی شدید قلت کے باعث اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی بینکوں پر پابندیاں عائد ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے رپورٹ کیا کہ جمعرات کو ڈالر 17 پیسے اضافے سے 227.12 روپے پر بند ہوا لیکن انٹربینک مارکیٹ میں کرنسی ڈیلرز نے ریٹ 228.10 روپے بتایا۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ

?️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:یمن کی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے ترجمان نے جمعہ کی

9 مئی کو ریڈ لائن کراس کی گئی، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، وزیراعظم

?️ 25 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی

افغان امن عمل میں ہمارا کردار مثبت رہاہے:وزیر خارجہ

?️ 11 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا افغانستان کی صورتحال پر

غزہ جنگ بندی کے معاہدے میں کون رکاوٹ پیدا کر رہا ہے؟ حماس

?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:حماس کے ایک سینئر رہنما نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے مظالم کو بے نقاب کردیا

?️ 7 جون 2021سرینگر (سچ خبریں)  پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے مقبوضہ کشمیر

لبنان کا الیکشن امریکہ اور اسرائیل کی شکست کا منظر تھا: باسل

?️ 16 مئی 2022سچ خبریں: لبنان کی الطیار الوطنی الحر پارٹی کے سربراہ جبران باسل

ایران کی جانب سے اسرائیلی F-35 جنگجو طیارے کا گرنا کیوں اہم ہے؟

?️ 24 جون 2025سچ خبریں: صہیونیستی ریخے کے حالیہ جارحیت کے بعد تہران اور تل

پنجشیر میں شدید لڑائی ؛جنگ کی حدود بڑھنے کا امکان

?️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:متعدد افغان سیاسی اور عسکری کمانڈروں اور کارکنوں نے دھمکی دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے