زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 ہفتے بعد کمی ریکارڈ

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 ہفتوں بعد پہلی بار کمی ریکارڈ آگئی، جس میں 24 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی تنزلی ہوئی۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان  نے بتایا کہ غیر ملکی ادائیگیوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 4 ارب 24 کروڑ ڈالر رہ گئے، یہ تقریباً وہی سطح ہے جو رواں مہینے کے اوائل میں تھی جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 5 ارب 57 کروڑ ڈالر ہو گئے۔

تاہم مرکزی بینک کے پاس غیر ملکی کرنسی کم ہونے کے بعد پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر دوبارہ 10 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے۔

گزشتہ ہفتے چین سے 50 کروڑ ڈالر آنے کے بعد ذخائر بڑھ کر 4 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔

حکومت کو زرمبادلہ کی صورتحال بہتر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے قرض پروگرام کی بحالی میں اہم رکاوٹ ہے، اگرچہ ملک نے ڈیفالٹ نہیں کیا لیکن یہ درآمدات کی ادائیگیاں کرنے سے قاصر ہے، پاکستان کی غیر ملکی ادائیگیاں ملک اور آئی ایم ایف دونوں کے لیے درد سر ہیں۔

حکومت اب تک مشرق وسطیٰ میں دوست ممالک کو ڈالر فراہم کرنے کے لیے قائل نہیں کرسکی ہے جبکہ آئی ایم ایف اپنے مطالبے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں اور اس وقت تک 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری نہیں کر رہا جب تک پاکستان 6 ارب ڈالر کا انتظام کرنے میں کامیاب نہیں ہو جاتا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز (30 مارچ) وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا تھا کہ چین، پاکستان کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی میں توسیع کی درخواست پر کام کر رہا ہے جس کی ادائیگی کی مہلت گزشتہ ہفتے ختم ہوچکی ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یہ توسیع ایسے وقت میں پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے جب اس کے زرمبادلہ کے ذخائر صرف 4 ہفتوں کی درآمدات کے لیے کافی رہ گئے ہیں اور آئی ایم ایف سے قرض کے اجرا کے لیے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

مشہور خبریں۔

خیبرپختونخوا: مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا کیس، اسپیکر کو ممبران سے حلف لینے کا حکم

🗓️ 27 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری

AFBI دستاویزات میں نائن الیون حملوں کے ممکنہ سعودی روابط کی تفصیلات

🗓️ 6 نومبر 2021سچ خبریں: امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے حال

شیخ رشید نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں حکومت کی ناکامی کا اعتراف کر لیا

🗓️ 26 دسمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) کچھ دن پہلے میں بیمار ہوا تو پتہ چلا

کیا تل اویو رام اللہ تنظیم کے تابوت پر آخری کیل ٹھونک دے گا؟

🗓️ 15 جنوری 2023سچ خبریں: 13 اور 3 جنوری کو صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی

کیا اسرائیل جوہری ہتھیار استعمال کر رہا ہے؟

🗓️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی میں چین کے مستقل نمائندے نے

غزہ میں متعدد صیہونی قیدیوں کی خودکشی کا پردہ فاش

🗓️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین الیوم ویب سائٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی جہاد

پاراچنار نقل و حمل کے راستوں کی رکاوٹ

🗓️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: کرم کے علاقے میں مرکزی سڑک مسلسل 73 دنوں سے

روس کی متعدد امریکیوں پر پابندی

🗓️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:روس نے ہالی ووڈ اداکاروں سمیت متعدد امریکی شخصیتوں پر پابندی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے