زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کی کمی

?️

کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کی کمی آئی اور اس وقت مجموعی ذخائر 13 ارب 24 کروڑ 84 لاکھ ڈالر ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت مرکزی بینک کے ذخائر 7 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں اور کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ 79 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ ملک کے مجموعی ذخائر 13 ارب 24 کروڑ 84 لاکھ ڈالر ہیں۔

اس سے قبل 11 اگست کو مکمل ہونے والے ہفتے میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 37 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھے، جن میں اسٹیٹ بینک کے 8 ارب 5 کروڑ 53 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے 5 ارب 32 کروڑ 37 لاکھ ڈالر شامل تھے۔

اسی طرح 4 اگست کو اسٹیٹ بینک نے بتایا تھا کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ 28 اگست کو اسٹیٹ بینک کے اعداد شمار میں دکھایا گیا تھا کہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے بعد ملکی ذخائر 13 ارب 53 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت کے بعد جولائی میں نئے مالی سال کے آغاز پر مرکزی بینک کے ذخائر میں اضافہ ہوا تھا اورڈالرز کی آمد کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 8.7 ارب ڈالر ہو گئے تھے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بیرونی قرضوں کی سروسنگ اس سال تقریباً 25 ارب ڈالر ہوگی جو ادائیگیوں کے توازن کو متاثر کر سکتی ہے۔

جولائی کے آخری ہفتے میں بتایا گیا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پچھلے مالی سال میں 2.5 ارب ڈالر تک نمایاں طور پر گر گیا ہے جو ایک سال پہلے 17.5 ارب ڈالر تھا، جس کی بنیادی وجہ درآمدی بل میں بڑی کٹوتی ہے۔

حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے بعد حکومت نے درآمدات میں نرمی کی، جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ اس کے نتیجے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ سکتا ہے۔

رواں مالی سال کے دوران درآمدات گزشتہ سال کے مقابلے زیادہ رہنے کا امکان ہے جبکہ برآمدات میں اضافے یا کم از کم وہی رہنے کا امکان نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتہ ناممکن ہے:جہاد اسلامی فلسطین

?️ 3 اگست 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل نے ایک تقریر میں

غزہ کے بہادر ڈاکٹر پر صیہونیوں کا غیر انسانی تشدد

?️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع کمال عدوان اسپتال

نیٹو اجلاس؛ جیت کا معاہدہ یا یوکرین جبری دباؤ

?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: دوسری جنگ عظیم کے بعد کے پہلے دنوں میں اور یورپ

برداشت کم ہونے کی وجہ سے طلاقیں زیادہ ہو رہی ہیں، حنا خواجہ بیات

?️ 23 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے کہا ہے کہ

پی ڈی ایم والے 26 مارچ کو بے نقاب ہوجائیں گے:شیخ رشید 

?️ 24 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ

کہا جاتا ہے اسرائیل حقیقت ہے، تسلیم کرنے میں کیا قباحت ہے، مولانا فضل الرحمٰن

?️ 1 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن

افریقہ کے ساتھ انگلینڈ کی ملکہ کے تعلقات سے سامعین برہم

?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:     برطانوی سرکاری میڈیا بی بی سی کو ٹوئٹر پر

پی آئی اے نے کوئٹہ سے دبئی کی براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا

?️ 3 جنوری 2022کوئٹہ (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کاافتتاح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے