زرداری اور فواد چوہدری کیخلاف درخواست، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ سے رائے طلب

زرداری اور فواد چودھری

🗓️

اسلام آباد {سچ خبریں} اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی نااہلی سے متعلق کیس میں اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے رائے طلب کر لی۔

آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف نااہلی کیسز کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ کا کام تھا کہ ایسے معاملات عدالتوں میں نا آئیں، ایسے سیاسی کیس عدالت آنے سے نقصان عدلیہ کا ہوتا ہے، جس پارٹی کے خلاف فیصلہ آئے وہ عدلیہ کے خلاف مہم چلاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا ایک وزیر کو ہم نے نااہل قرار دیا، وہ سپریم کورٹ سے بحال ہو گئے، اس دوران ان کے حلقے کے عوام اسمبلی میں نمائندگی سے محروم رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کے کیس الیکشن کمیشن کو بھی بھجوائے، یہ پارلیمنٹ کا کام ہے کہ اس طرح کے معاملات عدالتوں پر نا چھوڑے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے پوچھ لیتے ہیں کہ ان کا طریقہ احتساب کیا ہے، پارلیمنٹ خود منتخب نمائندوں کے احتساب کا نظام بنالے تو معاملہ حل ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا یہ نہیں ہو سکتا کہ کوئی بھی درخواست لائے اور عدالت منتخب نمائندے کی تفتیش شروع کر دے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے رائے طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا پارلیمنٹ میں ایسے کیسز حل کرنے کا کوئی فورم موجود نہیں؟ اگر فورم موجود نہیں تو کیا اس پر کوئی قائمہ کمیٹی بنائی جا سکتی ہے؟

عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 اپریل کو معاونت کی ہدایت کر دی۔

خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور خرم شیر زمان نے درخواست دی جب کہ فواد چوہدری کی نااہلی کے لیے نجی ٹی وی کے اینکر نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

مشہور خبریں۔

عراق نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا دائرہ کیا معین

🗓️ 21 نومبر 2021سچ خبریں: عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے جو کہ بحرین کے

امریکی قرارداد کا جواب دینے کی مخالفت کرنے والوں پر تنقید

🗓️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے حالیہ امریکی قرارداد کے

سینئر ججز کی ججوں اور بیوروکریٹس کی پروموشن میں خفیہ ایجنسیوں کی مداخلت کی مخالفت

🗓️ 22 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) عدلیہ کے دو سینئر ججز نے ججز

3 رکنی بینچ کے فیصلے پر دکھ اور افسوس کا اظہار ہی کرسکتا ہوں، وزیرقانون

🗓️ 4 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر نے کہا

عراق کو اب اپنی سرزمین پر غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے:عراقی وزیر اعظم

🗓️ 26 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم جو پیر کے روز واشنگٹن میں امریکی صدر

پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا

🗓️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان ایک اہم معاہدہ

لاہور کے کن علاقوں میں لاک ڈاون لگا ہے

🗓️ 28 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) حکومت نے لاہور کے 27 علاقوں میں 15روز کیلئے اسمارٹ

صارفین کو اضافی بلز بھیجنے پر بجلی کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کریں گے، نیپرا

🗓️ 14 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے صارفین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے