?️
لاہور (سچ خبریں) ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والے انتہا پسندوں، بدمعاش اور غیر قانونی رہائشیوں کے لیے پنجاب کی زمین مزید تنگ کر دی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل تیسرا غیر معمولی اجلاس ہوا، پنجاب حکومت کے ریاستی رِٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلئے غیرمعمولی اور تاریخی فیصلے کیے۔ پنجاب نے لاؤڈ سپیکر ایکٹ کا نفاذ لازمی اور مزید سخت کرنے اور ہر ضلع میں وِسل بلور سیل قائم کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا۔ صوبائی حکومت نے انتہا پسند جماعت اور غیر قانونی مقیم انٹرنیشنل شہریوں کے خلاف پنجاب پولیس ہیلپ لائن 15 میں خصوصی سیل قائم کر دیا، عوام انتہا پسند جماعت اور غیرقانونی طارکین وطن کی اطلاع کے لیے فوراً 15 پر کال کریں۔
پنجاب حکومت نے صوبے کو غیر قانونی اسلحہ سے پاک کرنے کے لئے اقدامات کی رفتار تیز اور مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا، پنجاب میں ڈالا کلچر ،بدماشی اور مافیا کلچر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ صوبائی حکومت نے امن کمیٹیز کو فوری طور پر مؤثر کرنے اور مزید فعال بنانے کا فیصلہ کیا، پنجاب امن کمیٹیز کو جاری تمام آپریشنز پر آن بورڈ رکھا جائے گا، حکومتی وژن ریاست عوام کی چوکھٹ پر کے تحت ہر شہری کے دروازے تک موبائل پولیس سٹیشن کی خدمات پہنچائی جائیں گی۔
پنجاب حکومت نے پھر سے واضح کر دیا کہ کومبنگ آپریشنز، کارروائیاں صرف مخصوص انتہا پسند ذہنیت کے خلاف ہیں کسی فرقہ یا عقیدے کے خلاف ہرگز نہیں، پنجاب حکومت نے انتہا پسند جتھوں کے اشتہارات، تصاویر اور پلے کارڈز پر سخت پابندی اور کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ صوبہ کی تمام ضلعی انتظامیہ روزانہ غیرقانونی بین الاقوامی رہائشیوں کے خلاف کومبنگ آپریشن رپورٹس اپ ڈیٹ کریں گی، پنجاب کی انتظامیہ کو ضلعی رپورٹس میں روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کرنا ہوگا کہ کتنے غیرقانونی رہائشی کہاں کہاں کاروبار سے منسلک ہیں۔
ضلعی انتظامیہ روزانہ رپورٹ کرے گی کتنے غیرقانونی بین الاقوامی رہائشی مرکز میں ڈی پورٹیشن کے لیے بھیجے گئے، پنجاب انتظامیہ روزانہ بتائے گی کتنے بین الاقوامی باشندے ٹیکس نیٹ میں لائے گئے۔ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ عوام غیرقانونی رہائشیوں کو دکان یا مکان کرائے پر نہ دیں ورنہ کرایہ داری / پاسپورٹ ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔


مشہور خبریں۔
دنیا بھر میں فیس بک، تھریڈز اور انسٹاگرام کی سروس ڈاؤن،ایک گھنٹے بعد سروس بحال
?️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں 5 مارچ کی شب 8
مارچ
غزہ میں روزانہ 300 رہائشی مکانات گرائے جاتے ہیں
?️ 2 ستمبر 2025غزہ میں روزانہ 300 رہائشی مکانات گرائے جاتے ہیں فلسطینی انفارمیشن سینٹر
ستمبر
افغان شہریوں کو ’جعلی پاسپورٹ‘ جاری کرنے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل
?️ 17 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزارت داخلہ نے افغان شہریوں کو مبینہ طور پر
اکتوبر
عمان ایئر لائنز کے نقشوں سے اسرائیل کا جعلی نام حذف
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کے میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ عمان
اکتوبر
فلسطین کی مکمل آزادی کے خلاف کی جانے والی ہر کوشش ناکام ہوگی:حماس
?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:حماس کے سیاسی بیورو کے ایک رکن نے اس بات پر
دسمبر
ماسکو کے کنسرٹ ہال حادثے کے بارے میں روسی حکام کا بیان
?️ 24 مارچ 2024سچ خبریں: روسی استغاثہ نے ماسکو کنسرٹ ہال کے واقعے کو دہشت
مارچ
قبائلی عوام کا افغانستان کےحمایت یافتہ دہشت گردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان
?️ 12 اکتوبر 2025پشاور (سچ خبریں) قبائلی عوام نے افغان جارحیت پر افغانستان کے حمایت
اکتوبر
اسرائیل کوتسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: وزیر داخلہ
?️ 24 جنوری 2021اسرائیل کوتسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: وزیر داخلہ اسلام
جنوری