?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا کہ تنازعات کے حل کیلئے بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے، پاکستان سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل کا حامی ہے۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ دونوں فریق مذاکرات کی میز پر مسائل حل کریں، تنازع کے حل کیلئے مذاکرات کیے جائیں، روس یوکرین جنگ کے خطے پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کے حوالے سے پاکستان کو خدشات ہیں، اس جنگ کے نتیجے میں انسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے، عالمی قوانین کے تحت شہریوں اور انفرااسٹرکچر کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔
یاد رہے کہ امریکی میڈیا کی جانب سے گزشتہ دنوں یہ خبر دی گئی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ خفیہ طور پر روس کی مشاورت سے یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا منصوبہ بنا رہی ہے اور امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نئے منصوبےکی قیادت کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کیا یہ اسرائیل اور امریکی افسانے کے خاتمہ کا آغاز ہے؟
?️ 4 اکتوبر 2025کیا یہ اسرائیل اور امریکی افسانے کے خاتمہ کا آغاز ہے؟ رپورٹ
اکتوبر
پولیس، عدالت پر ’مسلح جتھوں کے حملوں‘ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
?️ 21 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے پولیس اور عدالت پر ’مسلح جتھوں
مارچ
نیتن یاہو ایک نیے اسکینڈل کیس میں گرفتار
?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: قطر کی حکومت سے رقم وصول کرنے کی وجہ سے
مارچ
پینٹاگون: امریکی افواج کی حفاظت کے لیے مشرق وسطیٰ میں مزید فوجی سازوسامان بھیجے جائیں گے
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع (پینٹاگون) نے اعلان کیا ہے کہ اس
جون
کیا بائیڈن دوبارہ صدر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں؟
?️ 4 اگست 2023سچ خبریں:جیسا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نئے الزامات
اگست
اگلے 72 گھنٹوں میں تمام مجرمان، منصوبہ ساز اور حملہ آور گرفتار ہونے چاہئیں، شہباز شریف
?️ 13 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کور
مئی
ترکی ایک قابض ملک ہے: عالمی حقوق انسانی کمیشن
?️ 4 فروری 2021سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر نے شمال مشرقی شام ترکی سے
فروری
ریاض نے کئے تل ابیب کے ساتھ تعلقات مشروط
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے کے ترجمان فہد ناظر کا کہنا
جون