?️
سکھر(سچ خبریں) کراچی سے لاہور جانے والی ’کراچی ایکسپریس‘ کی منڈو ڈیرو اور سانگی ریلوے اسٹیشنز کے درمیان بوگیاں پٹری سے اترنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئےہفتے کو رات گئے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس اس وقت حادثے کا شکار ہوئی جب منڈو ڈیرو اور سانگی ریلوے اسٹیشن کے درمیان اس کی 9 بوگیاں پٹری سے اترگئیں
سامنے آنے والی ابتدائی معلومات میں بتایا گیا تھا کہ 15 اپ کراچی ایکسپریس رات سوا ایک بجے کے قریب روہڑی جنکشن سے روانہ ہوئی تھی کہ جب ٹرین سانگی کے قریب پہنچی تو اس کی 9 بوگیاں جس میں اے سی اور اکنامی کلاس کی کوچز شامل تھی وہ پٹری سے اتر گئیں۔
حادثے کے وقت زیادہ تر مسافر سو رہے تھے اور بوگیوں کے اچانک پٹری سے اترنے جانے سے افراتفری پھیلا گئی، جس کے بعد مسافروں کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کا کام شروع کیا گیا۔
تاہم بعد ازاں ایدھی ایمبولنسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو تعلقہ ہسپتال روہڑی اور سول ہسپتال سکھر منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب ایدھی انچارج محمد عرس مگسی نے بتایا کہ واقعے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 15 معمولی زخمی تھے۔جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت عظمیٰ زوجہ صابر سکنہ کے نام سے ہوئی جو کراچی کی رہائشی تھی۔
ادھر واقعے کے بعد جے ایم ریلوے نثار میمن نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور ٹریک کی بحالی و دیگر کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے جس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے اور یہ دیکھا جائے گا کہ آیا اس میں کہیں انسانی غلطی تو نہیں تھی۔جی ایم ریلوے کا کہنا تھا کہ ٹرین میں جدید انجن لگا ہوا تھا جس میں ایک، ایک سیکنڈ کا ریکارڈ ہوتا ہے، جس کی جانچ کی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
چین نے امریکی دہرے معیار کے بارے میں کیا کہا ہے؟
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے
دسمبر
خیبرپختونخوا: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 9 مئی سے متعلق مقدمے میں دوبارہ گرفتار
?️ 24 نومبر 2023پشاور: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کو انسداد
نومبر
ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ کوئی نرمی نہ کی جائے
?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں کھاد کی ذخیرہ اندوزی سے ربیع
جنوری
اعلیٰ عہدوں پر فائز بیوروکریٹس کی تنخواہوں میں بھاری اضافہ
?️ 2 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران حکومت نے اعلیٰ انتظامی عہدوں پر فائز
نومبر
دنیا کے ممالک اسرائیل پر پابندیاں عائد کریں: اقوام متحدہ
?️ 4 جولائی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے غزہ کے خصوصی رپورٹر نے اعلان کیا
جولائی
پنجاب میں نمونیا سے انتہائی سنگین صورتحال، مزید 13 بچے دم توڑ گئے
?️ 31 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں خطرناک
جنوری
غزہ اور مغربی پٹی شہدا کے تازہ ترین اعداد و شمار
?️ 19 مئی 2021سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت نے فلسطینی شہدا کے بارے میں نئے
مئی
مصری خفیہ ایجنسی کے سربراہ وزارت خارجہ سے بھی اوپر
?️ 25 جون 2021سچ خبریں:مصر کے انٹلی جنس چیف نے حال ہی میں مصر کی
جون