?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) حکام نے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کو بریفنگ میں کہا ہے کہ رواں سال 300 ملی میٹر تک مون سون میں بارشیں ہوسکتی ہیں،پنجاب میں 300 سے 380 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے، مون سون میں کلاؤڈ برسٹ بھی زیادہ ہوں گے۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس سینیٹر شیری رحمٰن کی زیرِ صدارت این ڈی ایم اے اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں این ڈی ایم اے کی طرف سے سینیٹ قائمہ کمیٹی کو خصوصی طور پر بریفنگ دی گئی، این ڈی ایم اے حکام نے خطرات سے نمٹنے اور ابتدائی طور پر وارننگ سے متعلق کمیٹی کو بریف کیا۔
این ڈی ایم اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ملک میں موجودہ ہیٹ ویو کی 6 ماہ پہلے ایڈوائزری جاری کردی تھی، مون سون سیزن جولائی سے 15 ستمبر تک چلتا ہے، پاکستان میں 26 یا 27 جون کو مون سون کے داخل ہونے کی توقع ہے۔ؕ
حکام نے بتایا کہ رواں سال 300 ملی میٹر تک مون سون بارشیں ہوسکتی ہیں جب کہ پنجاب میں 300 سے 380 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے، راجن پور اور ڈی جی خان میں بھی زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں، ان اضلاع کو زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی حکام نے بتایا کہ مون سون میں شمالی اور مشرقی پنجاب میں بھی زیادہ بارش ہوگی،گلیشئرز کے پگھلنے سے لوکل فلڈز آئیں گے جن سے نالوں میں طغیانی آئے گی۔
اجلاس میں سینیٹر نسیمہ احسان نے استفسار کیا کہ بلوچستان میں کن اضلاع میں زیادہ بارشیں ہوگی اور کس حد تک نقصان ہوسکتا ہے، اور کن اضلاع میں سیلاب آنے کا خطرہ ہے تاکہ صوبے تیاری کرسکیں۔
اس کے جواب میں این ڈی ایم اے حکام نے جواب دیا کہ ہر صوبے سے متعلق معلومات صوبوں میں جو پی ڈی ایم اے بنے ہیں،ان سے پہلے شیئر کر دیتے ہیں، بلوچستان اور سندھ میں زیادہ تر آبادیوں کے گھر کچے ہیں، اس وجہ سے زیادہ نقصان ہوتا ہے۔
حکام نے بتایا کہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں درجہ حرارت میں چار سے پانچ ڈگری تبدیلی ہو گی، پنجاب میں درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری کا فرق آ رہا ہے، سندھ میں نارمل سے 2.5 ڈگری زیادہ درجہ حرارت ہوگا۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی حکام نے بتایا کہ رواں سال مون سون میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں،پنجاب میں 344 ملی میٹر بارش ہوتی ہے، اس بار 388 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے، شمالی مشرقی پنجاب میں پچاس فیصد زیادہ بارش ہوگی، جنوبی پنجاب میں بھی زیادہ بارش ہوگی۔
بریفنگ میں حکام نے مزید بتایا کہ کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں پہاڑی ٹورینٹ نظر آ رہے ہیں،کے پی میں عام طور پر 243 ملی میٹر بارش ہوتی ہے مگر اس سال 300 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے، آزاد کشمیر میں بھی زیادہ بارش ہوگی، اور مون سون میں کلاؤڈ برسٹ بھی زیادہ ہوں گے۔
حکام این ڈی ایم اے نے بتایا کہ مون سون میں ایک سے پانچ فیصد زیادہ بارش ہو گی،رواں سال 2022 کی طرح کا سیلاب آنے کا خطرہ نہیں ہے، تاہم رواں سال مقامی سطح پر بارشوں کے مطابق سیلاب آئیں گے۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر شیری رحمٰن نے سوال کیا کہ سندھ طاس معاہدے کا ہم پر کیا اثر پڑ سکتا ہے، جس پر این ڈی ایم اے حکام نے بریفنگ دی کہ سندھ طاس معاہدے پر اسٹڈی شروع کر رکھی ہے،بھارت کے پاس جو مغربی دریاؤں پر کیپسٹی تھی وہ اس سے کم پانی استعمال کر رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
پرتگالیوں نے مکانات کی زیادہ قیمت کے خلاف احتجاج کیا
?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:پرتگال میں 2010 کے بعد سے جائیداد کی قیمتوں میں 75%
اپریل
بلاول بھٹو کی امریکا میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں
?️ 26 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی امریکی نمائندہ خصوصی برائے
ستمبر
افغانستان میں انسانی بحران بچنے کے لئے عالمی اشتراک کی ضرورت ہے
?️ 24 نومبر 2021راولپنڈی(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے
نومبر
بابا رحمتے نے نواز شریف کے خلاف جوڈیشل سازش کی، رانا ثنا اللہ
?️ 6 جون 2023باغ آزاد کشمیر: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے
جون
کراچی میں تاریخ کے سب سے بڑے ماس ٹرانزٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جاے گا
?️ 24 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے
ستمبر
اسرائیل میں فوجی بغاوت بڑھتی ہوئی، وجہ؟
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے اخبار Ha’aretz نے اپنی ایک رپورٹ میں اس
اگست
کراچی کے لوگ بھیک نہیں حق مانگ رہے ہیں: اسدعمر
?️ 29 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے
نومبر
قطر میں طالبان کے غیر ملکی مشاورت کی بحالی
?️ 9 اکتوبر 2021سچ خبریں: قطر میں طالبان کے سیاسی بیورو کے نمائندوں اور سفیروں اور
اکتوبر