🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رواں سال ترسیلات زر 35 ارب سے زائد رہنے کی توقع ہے، معاشی میدان میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، ٹھوس اقدامات سے معیشت بہتر ہو رہی ہے، کرنٹ اکائونٹ خسارہ 10 سال بعد سرپلس ہوا، جو اہم پیشرفت ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی بھی ساڑھے 6 سال کی نچلی ترین سطح پر آگئی ہے، اسی وجہ سے اسٹیٹ بینک نے مسلسل پانچویں بار شرح سود کم کرتے ہوئے 13 فیصد کی ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ سال بہ سال کی بنیاد پر ترسیلات زر میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سال ان شا اللہ ہم ترسیلات زر کی وصولی میں 35 ارب ڈالر کی حد عبور کر جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافے کی وجہ سے ہمارے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر بہتر ہوئے ہیں، ڈیڑھ سال قبل ہمارے پاس 2 ہفتوں کی درآمدات کے مساوی زرمبادلہ ذخائر تھے، اب 3 ماہ کی درآمدات کے قابل ہوگئے ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ صنعتی شراکت داروں، اوورسیز چیمبرز اور پاکستان بزنس کونسل کے ارکان کے ساتھ گزشتہ ہفتے ملاقاتیں ہوئیں، 22 فیصد شرح سود 13 فیصد کی سطح پر آنے سے کاروباری اداروں کے قرضوں کی لاگت میں تقریباً 50 فیصد کمی آگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرغی کی قیمت، ماش اور چنے کی دال کی قیمت عالمی سطح پر کم ہوئیں، لیکن پاکستان میں ان کی قیمتیں بڑھ رہی تھیں، اس کو ہم نے دیکھنا ہے کہ کیوں ہمارے ملک میں عام آدمی کو عالمی سطح پر قیمتیں کم ہونے کا فائدہ کیوں نہیں پہنچ رہا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ بزنس کانفیڈنس انڈیکس بدل کر مثبت سمت میں جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں موصول اعداد و شمار کے مطابق سیمنٹ، فرٹیلائزر، پیٹرولیم اور دیگر شعبوں کے حجم میں اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ای سی سی کے اجلاس میں تمام ایجنڈوں پر غور کریں گے، ہم قوم سے خوشخبریوں پر مبنی اعداد و شمار شیئر کریں گے۔
مشہور خبریں۔
رہائی پانے والے 98 فیصد فلسطینی قیدی بے گناہ
🗓️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: انسانی حقوق کے گروپوں کے اعدادوشمار کے مطابق حالیہ برسوں میں
نومبر
یورپی یونین حزب اللہ کو دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالے : امریکی کانگریس
🗓️ 30 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی ایوان کی خارجہ امور کی کمیٹی نے یورپی یونین
جولائی
تیونس کی حکومت النہضہ تحریک کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے: ہیومن رائٹس واچ
🗓️ 12 مئی 2023سچ خبریں:القدس العربی اخبار کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا
مئی
یوکرین نے روسی کتابوں اور موسیقی پر پابندی لگائی
🗓️ 20 جون 2022سچ خبریں: یوکرین کی پارلیمنٹ نے اتوار کو دو بلوں کے
جون
افغان صدر کی طالبان کو کھلی دھمکی
🗓️ 14 جولائی 2021سچ خبریں:افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کو دھمکی دیتے ہوئے
جولائی
جنوبی کوریا کے وزیر دفاع مستعفی
🗓️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:جنوبی کوریا میں سیاسی بحران کے بعد اس ملک کے وزیر
دسمبر
عالمی معاشی جنگ شروع ہونے والی ہے:روس
🗓️ 6 مئی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روسی مندوب کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ
مئی
30 لاکھ اسرائیلیوں کی معلومات کی نیلامی
🗓️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اعتراف کیا کہ موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا
ستمبر