?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 3 جون کو انقرہ میں ان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔
سرکاری خبر ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطاق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورے سے پاکستان اور ترکیہ کے مابین قریبی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف 28 مئی کو ترکیہ کے انتخابات میں صدر منتخب ہونے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر رجب طیب اردوان کو مبارک باد دیں گے۔
وزیراعظم پاکستان اور ترکیہ کے درمیان متنوع اور کثیرالجہتی تزویراتی شراکت داری مزید بڑھانے کے لیے ترک صدر کو اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دیں گے۔
بیان کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مشترکہ عقیدے، ثقافت اور تاریخ میں گہرے طور پر جڑے ہوئے ہیں اور باہمی اعتماد، علاقائی و عالمی معاملات پر نظریات کی ہم آہنگی سے مضبوط ہوئے ہیں۔
قیادت کی سطح پر متواتر تبادلے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے لازوال رشتوں کی ایک اہم خصوصیت ہے۔
خیال رہے کہ 28 مئی کو ترکیہ میں ہونے والے انتخابات میں ترکیہ کی اپوزیشن کے خواب اس وقت چکنا چور ہوگئے تھے جب صدر رجب طیب اردوان نے اپنی دو دہائیوں سے جاری حکمرانی کو 2028 تک بڑھانے کے لیے تاریخی رن آف الیکشن میں باآسانی کامیابی حاصل کی تھی۔
طیب اردوان نے 14 مئی کو پہلے راؤنڈ میں سیکولر حریف کمال کلیچدار اوغلو کو تقریباً 5 فیصد پوائنٹس سے شکست دے کر توقعات سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، تاہم وہ واضح فتح حاصل کرنے سے جزوی طور پر پیچھے رہ گئے تھے جس کے سبب حتمی فیصلہ ترکیہ کے پہلے انتخابی رن آف الیکشن میں ہوا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کی خبر کے مطابق انتخابی نتائج موصول ہونے کے بعد رجب طیب اردوان کے صدارتی محل کے قریب ان کے حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جہاں لاؤڈ اسپیکر پر نغمے گائے جا رہے تھے اور ترکیہ کا جھنڈا لہرا رہا تھا۔
اے کے پی کے پرجوش ووٹرز رجب طیب اردوان کی تصاویر کے ساتھ ترکیہ کے جھنڈے اور بینرز لہراتے ہوئے عمارت کے باہر جمع ہو گئے، پرجوش موٹر سوار حامیوں نے اپنی گاڑی کے ہارن بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔
جب یہ واضح ہو گیا کہ انہوں نے بطور صدر تیسری مرتبہ مینڈیٹ حاصل کرلیا ہے تو انہوں نے استنبول میں پرجوش سامعین سے خطاب کیا اور اس دوران آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
یوکرین کا نیٹو میں شامل ہونے کا خواب شرمندہ تعبیر کیوں نہیں ہوا؟
?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں: زیلنسکی کی جانب سے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن(نیٹو) میں شمولیت
مارچ
مڈل ایسٹ آئی: سعودی عرب نے ایران کے خلاف امریکی درخواست مسترد کر دی
?️ 26 جولائی 2025سچ خبریں: مڈل ایسٹ آئی ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ
جولائی
پاکستان کا خطے کے 9 ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ بڑھ گیا
?️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے
مارچ
دہشت گردوں کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں، یہ پاکستان کے دشمنوں کی پراکسیز ہیں، آرمی چیف
?️ 1 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے ملک
اکتوبر
یوکرین نیٹو کا ایک ہتھکنڈا
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:مشہور امریکی میگزین نے لکھا ہے کہ نیٹو یوکرین کے ساتھ
اپریل
صحت کارڈ کے حامل مریضوں کو علاج کی رقم واپس نہیں کرنی ہوگی: فیصل سلطان
?️ 4 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر
جنوری
ملک بھر میں آج یوم فلسطین منایا جائے گا
?️ 21 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)فسلطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ملک بھر میں
مئی
اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں 2 فیصد کمی کا اعلان
?️ 16 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے
دسمبر