راولپنڈی: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

🗓️

راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے موٹر وے ٹھٹہ خلیل پر ہنگامہ آرائی سے متعلق مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

واضح رہے کہ اعظم سواتی کی مختلف مقدمات میں اسلام آباد کی عدالت سے ضمانت ملنے پر انہیں آج صبح اٹک جیل سے رہا کیا گیا تھا تاہم ٹیکسلا پولیس نے انہیں جیل سے رہا ہوتے ہی حراست میں لیا تھا۔

سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، اس موقع پر اعظم سواتی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے 14 روز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی، جسے عدالت نے مسترد کردیا اور تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

عدالت نے اعظم سواتی کو 7 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا، بعد ازاں ٹیکسلا پولیس اعظم خان سواتی کو لے کر عدالت سے روانہ ہو گئی۔

واضح رہے کہ اعظم سواتی پر مختلف تھانہ ٹیکسلا میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں قانون کی کوئی حکمرانی نہیں، قانون ہوتا تو مُجھے ہتھکڑی نہ لگتی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا لیڈر جیل میں ہے، بشریٰ بی بی پر الزامات ہیں، کیا قومی مجرموں نواز شریف، شہباز شریف اور زرداری سے ہمارا ملک بچے گا؟ اس وقت صرف ملک کی فکر کرنی چاہیے۔

اعظم سواتی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اس وقت پاکستان کی عوام کے دلوں میں رہتے ہیں، یہ سیاہ رات ختم ہو گی، یہ ظلم ٹوٹے گا اور پاکستان اپنے پاؤں پر بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں دوبارہ کھڑا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک ہماری شناخت ہے جسے ختم کر دیا گیا ہے، آج پاکستانی چہرہ جب باہر جاتا ہے، تو انسان حیران ہو جاتا ہے کہ کیا پاکستان نام کی کوئی چیز ہے ؟

واضح رہے کہ اعظم سواتی موٹر وے ٹھٹہ خلیل ہنگامہ آرائی مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھے۔

آج صبح پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ حراست میں لے لیا گیا تھا۔

گزشتہ روز اعظم سواتی کی مختلف مقدمات میں اسلام آباد کی عدالت نے ضمانت منظور کی تھیں، ضمانت ملنے پر انہیں اٹک جیل سے رہا کیا گیا تاہم ٹیکسلا پولیس نے انہیں جیل سے رہا ہوتے ہی حراست میں لیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لی تھیں۔

اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اعظم سواتی کی 8 مقدمات میں ضمانتیں منظور کی تھیں۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض اعظم سواتی کی ضمانتیں منظور کیں۔

مشہور خبریں۔

فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کے ایک برج کو آگ لگائی

🗓️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:   آج ہفتہ کو فلسطینی نوجوانوں نے مغربی کنارے کے جنوب

امریکی ایئرپورٹس میں ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی شدید قلت، حادثات کے خدشات میں اضافہ

🗓️ 4 فروری 2025سچ خبریں:امریکی ایئرپورٹس میں ایئر ٹریفک کنٹرولرز (ATC) کی شدید کمی ایک

کشمیریوں کے خون کی سودے بازی نہیں ہو سکتی:وزیر اعظم

🗓️ 30 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عوام سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا

اسرائیل شام پر حملہ کرنے یا ایران میں قتل عام کے لیے معمول کا استعمال کر رہا ہے: حماس

🗓️ 13 جون 2022سچ خبریں:   الاقصیٰ کے ساتھ ایک انٹرویو میں حماس کے دفتر برائے

سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ یمنی بچوں کے قتل عام کی تماشائی

🗓️ 20 فروری 2022سچ خبریں:یمنی ذرائع نے سلامتی کونسل اور یمن کے لیے اقوام متحدہ

ٹرمپ نے کانگریس پر حملے کو امریکی تاریخ کی سب سے بڑی تحریک قرار دیا

🗓️ 10 جون 2022سچ خبریں:    ریاستہائے متحدہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 6

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں سرکاری ملازمین کو دبانے کے لیئے ٹاسک فورس قائم کردی

🗓️ 25 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں سرکاری ملازمین کو

بے لگام سوشل میڈیا نے ہمارے ساتھ کیا کیا؟ طلال چوہدری کی زبانی

🗓️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے