?️
اسلام آباد(سچ خبریں)جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی،کور کمیٹی اجلاس میں پارٹی امور پر اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر مشاورت کی گئی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ کور کمیٹی کا اجلاس معیشت اور مہنگائی سے متعلق تھا،خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے معاملات بھی زیربحث آئے۔
انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے کورکمیٹی اجلاس میں پارٹی ارکان کو اعتماد میں لیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ اجلاس کا سب سے اہم ایجنڈا مہنگائی پر کنٹرول سے متعلق تھا، مہنگائی کی بنیادی وجہ کورونا کے باعث اسکی عالمی سطح پر جاری لہر ہے ،مہنگائی کے باعث امریکہ جیساملک بھی شدید دباؤ کا شکار ہے،دیگر ملکوں کے برعکس پاکستان کی معیشت فروغ پارہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ مستری ، پلمبرز ، دکانداروں سمیت کئی طبقات کی آمدن میں اضافہ ہوا ہے، وزیراعظم عمران خان صرف آدھے گھنٹے کے نوٹس پر سپریم کورٹ پہنچے۔
وزیراطلاعات نے کہاکہ کور کمیٹی نے وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں پیشی کو سراہا ہے، اکانومسٹ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں 2 کروڑ سے زائد لوگ افلاس کا شکار ہو گئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ انتخابی اصلاحات کیذریعے ملک میں صاف شفاف الیکشن کا انعقاد چاہتے ہیں ،پاکستان تحریک انصاف واحد فیڈریشن جماعت ہے جو ملک کی بہتری کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔
انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو کو تو لاڑکانہ کی گلیوں کا بھی نہیں پتہ۔ انہوںنے کہاکہ ووٹنگ مشین پر میکنزم بن چکا ہے صرف اتفاق رائے چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم جس طرح کھیلی ہے ہمیں اس پر فخر ہے
مشہور خبریں۔
امریکی قومی سلامتی کونسل میں وسیع پیمانے پر برطرفیاں اور تبدیلیاں؛ وجہ ؟
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: روئٹرز کے مطابق، پانچ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ
مئی
اردن نے الکرامہ آپریشن کو انفرادی کارروائی قرار دیا!
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: اردن کی وزارت داخلہ نے اردن اور مقبوضہ فلسطین کی
ستمبر
اسرائیل کے زوال کے اسباب؛ بیرونی خطرات سے لے کر داخلی بحران تک
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: جعلی صہیونیستی ریاست، فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں قیام کے
مئی
محمد بن زاید باضابطہ طور پر متحدہ عرب امارات کے حکمران
?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: محمد بن زید آل نہیان متحدہ عرب امارات کے نئے
مئی
انتخابی معاملات میں الیکشن کمیشن اسپیشلسٹ ہے، چیف جسٹس
?️ 13 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطابندیال نے پاکستان تحریک انصاف
اکتوبر
برطانوی مسلمانوں کے لیے حج کی رجسٹریشن مشکل
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:سعودیوں کی جانب سے بروقت ٹکٹ جاری نہ کرنے کی وجہ
جون
جاپان کی شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوشش
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:جاپان کے وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دعویٰ
ستمبر
وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد جمع
?️ 8 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد جمع ،
مارچ