اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی شہادت کی اطلاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی میں شہیدہونے فوجی جوان اور افسران ہماری قوم کا فخرہیں ،دہشتگرداپنی بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔
اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ دہشت گردی میں شہیدہونے فوجی جوان اور افسران ہماری قوم کا فخرہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پوری قوم پاک افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہاکہ دہشتگرداپنی بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔
واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹانک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، کامیاب آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے اور چار جوان بھی شہید ہوگئے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت شاہ زیب عرف ذاکر اور دانیال کے ناموں سے ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد اغوا برائے تاوان ، ٹارگٹ کلنگ و دیگر واقعات میں مطلوب تھے، آپریشن میں بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولیاں تحویل میں لی گئیں ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ایک اور کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں کی، جہاں دہشتگردوں کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔