🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گرد جس قدر بزدلانہ کارروائیاں کریں گے ان کے خلاف ریاست کے ردعمل میں اتنی ہی شدت آئے گی۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں باجوڑ میں پولیو ٹیم پر دہشت گرد حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
نگران وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، ریاست ان کے لواحقین کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گی اور ان کی فلاح و بہبود کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ دہشت گرد جس قدر بزدلانہ کارروائیاں کریں گے ان کے خلاف ریاست کے ردعمل میں اتنی ہی شدت آئے گی۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے تک انسداد پولیو مشن بھرپور طریقے سے جاری رہے گا۔
وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر جبری گمشدگیوں پر بنائی گئی کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔ نو تشکیل شدہ کمیٹی کی صدارت وفاقی وزیر قانون و انصاف کریں گے۔
وفاقی کابینہ نے کینابیس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2024 کی اصولی منظوری بھی دی۔
نگران وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، ریاست ان کے لواحقین کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گی اور ان کی فلاح و بہبود کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔
اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔
مشہور خبریں۔
شادی ایک ڈبّے کی مانند نہیں کہ انسان قید ہوکر رہ جائے، سجل علی
🗓️ 18 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں جمائمہ خان کی برطانوی ایشیائی فلم
فروری
السنوار کے ہتھکنڈوں کے سامنے اسرائیل بے بس
🗓️ 19 جون 2024سچ خبریں: علاقائی اخبار رائے الیوم کے مدیر اور ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار
جون
خیبرپختونخوا: سینیٹ انتخابات نشست پر دوبارہ گنتی کے لئے رپورٹ جمع
🗓️ 22 مارچ 2021خیبرپختونخوا(سچ خبریں)خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات نشست پر دوبارہ گنتی کے لئے ریٹرننگ
مارچ
ایک مجرم نیتن یاہو کی جگہ لے گا؟
🗓️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی موجودہ کابینہ کی تشکیل میں نیتن یاہو کے
جنوری
مقاومتی ڈرون کے مقابل میں تل ابیب پہلے سے کہیں زیادہ غیر محفوظ
🗓️ 30 اپریل 2022سچ خبریں: سائٹ العربی الجدید نے آج ایک رپورٹ میں نئے میزائلوں
اپریل
سستی گیس سے بجلی بنا کر مہنگی بیچنےوالوں سے گیس واپس لے لی گئی ہے، مصدق ملک
🗓️ 29 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے
اپریل
بن سلمان کی خارجہ پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی
🗓️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے ریاض کی پالیسیوں کے
جولائی
کیا مشرق وسطی میں بڑی جنگ ہونے والی ہے؛روس کا اظہار خیال
🗓️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے
اکتوبر