دہشتگردی سے متعلق ہمیں بہت الرٹ رہنے کی ضرورت ہے: شیخ رشید

وزیر داخلہ کی صحافی اطہر متین کے قتل کی شدید مذمت

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملک میں دہشت گردی کے واقعات سے متعلق کہا  ہے کہ ہمیں بہت الرٹ رہنے کی ضرروت ہے، کل کراچی کمپنی کے پاس چوری یا ڈکیتی نہیں ہوئی بلکہ دہشتگردوں نے فائرنگ کی تھی، ایک قسم کا سگنل ملا ہے کہ اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات شروع ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس سال کا پہلا واقعہ ہے، ہمیں بہت الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ساری فورسز ملک کی حفاظت کیلئے جان کا نذرانہ دینے کو تیار ہیں، دونوں ملزمان تک پہنچ گئے ہیں، موٹر بائیکس سے ان کو ٹریس کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ شہید پولیس اہل کارمنور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے شرکت کی۔خیال رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی کی حدود جیلانی چوک میں پولیس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوئے تھے ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

مغربی کنارے پر صیہونی جارحیت جاری؛ طولکرم میں فلسطینی بچہ شہید

?️ 8 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی قابض افواج نے مغربی کنارے میں اپنی جارحانہ کارروائیوں کا

الاقصیٰ طوفان کا جیو پولیٹیکل زلزلہ

?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: آپریشن الاقصیٰ طوفان نے مسئلہ فلسطین کو حاشیے سے بلند

نوازشریف حکومت سازش سے ختم کی گئی، پی ٹی آئی مکافاتِ عمل کا شکار ہے۔ ایاز صادق

?️ 13 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے

روس اور نیٹو کے درمیان تصادم کا امکان

?️ 20 اگست 2023سچ خبریں:بلغاریہ کے وزیر دفاع کا خیال ہے کہ ترکی کے کارگو

پنجاب کو باہر کی امداد کی ضرورت نہیں تو ہمیں دیں۔ فیصل کریم کنڈی

?️ 5 اکتوبر 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پنجاب

وزیراعظم شہباز شریف کی مختلف ممالک کے سربراہان کو عید کی مبارکباد

?️ 3 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان، قطر کے امیر شیخ تمیم

افغانستان میں خانہ جنگی کی لپیٹ میں سب آئیں گے

?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا

مزاحمتی تحریک کی ایک بار پھر صیہونیوں کو چوٹ

?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ بیت المقدس کے جنوب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے