?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وانا میں دہشت گردی کی کوشش کرنے والے خوارج میں بدقسمتی سے افغانستان سے لوگ بھی شامل تھے، دہشت گردوں کو پہلے بھی منہ توڑ جواب دیا اب بھی دیں گے، چاہتے ہیں افغانستان امن عمل میں شریک ہو اور دہشت گردوں کو لگام دے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج اس ایوان نے بڑی یکجہتی کا اظہار کیا، 27ویں ترمیم پر بھرپور مشاورت ہوئی اور آج یہ آئین کا حصہ بن گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ جو چیز وفاق کو کمزور کرے تو وہ کتنی ہی اچھی ہو وہ پاکستان کے لیے مفید نہیں، کالاباغ ڈیم بڑا شاندار معاشی منصوبہ ہے مگر ہماری قومی یکجہتی سے اوپر کوئی چیز نہیں، اگر کالا باغ ڈیم سے وفاق کو نقصان پہنچے تو میں اس کے حق میں نہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں واضح لکھا ہے کہ آئینی عدالت بنائیں گے، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا مشکور ہوں، چیف جسٹس سے درخواست کی ریونیو کے کیسز جلد حل ہونے چاہئیں، اللّٰہ کا شکر ہے ریونیو سے متعلق کیسز میرٹ پر حل ہوئے، چیف جسٹس ہی سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمیشن اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن کی سربراہی کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد کچہری میں اندوہناک واقعہ پیش آیا، یہ نہیں ہوسکتا کہ ہمارے ساتھ جھوٹے وعدے کیےجائیں، کل بھی کہا تھا دہشت گردی میں بھارتی ہاتھ ملوث ہے، چاہتے ہیں امن قائم ہو، حملہ آوروں میں افغان بھی شامل تھے، افغان وزیر خارجہ بھارت گئے اور پھر دوسرے دورے کیے یہ پیغامات اچھی طرح سمجھ آرہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کو چار دن کے معرکے میں شکست فاش دی، نریندر مودی بے بسی کا شکار تھا اور اب بھی ہے، دہشت گردی کے خلاف ہم سب ایک ہیں، پاکستان خطے کی ترقی اور خوشحالی کا گہوارا بنے گا، افغان عوام کی ہم نے40 سال میزبانی کی، یقین دلایا کہ آپ ہمارے مہمان ہیں، کچھ عرصے پہلے پاکستان میں حملے ہوئے تو افغان وزیر خارجہ بھارت میں بیٹھے تھے۔


مشہور خبریں۔
یرمک کی برطرفی: یوکرین کے لیے ایک نیا موقع یا اقتدار کی اجارہ داری میں شدت؟
?️ 29 نومبر 2025 یرمک کی برطرفی: یوکرین کے لیے ایک نیا موقع یا اقتدار
نومبر
حزب اللہ کے میزائل کہاں تک پہنچ سکتے ہیں؟ سید حسن نصراللہ کی زبانی
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اپنے خطاب میں کہا
فروری
ابھی تو شروعات ہے، مزید استعفے آئیں گے۔ فیصل واوڈا
?️ 13 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ابھی
نومبر
صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے دورے کے خلاف بحرینیوں کا احتجاج جاری
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں: شرکاء نے بحرینی حکومت کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے
فروری
برطانیہ اور امریکہ صیہونی حکومت کی مکمل حمایت کیوں کرتے ہیں؟
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: برطانوی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز ایک بیان جاری
دسمبر
غزہ کی پٹی میں خوفناک نسل کشی/ کچھ خاندان دنیا سے غائب ہو رہے ہیں:ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے انکشاف کیا
جون
انگلش چینل ؛موت اور ہجرت کا سنگم
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:انگلش چینل کو عبور کرنے والے تارکین وطن کی بڑی تعداد
دسمبر
صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے میں موساد کے خفیہ کردار کا انکشاف
?️ 28 دسمبر 2025 صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے میں موساد کے خفیہ کردار کا
دسمبر