اسلام آباد(سچ خبریں) دو ماہ میں بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر115ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔ذرائع کے مطابق نومبرسے اب تک بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 8 روپے 94 پیسے اضافے سے صارفین کو115ارب روپے کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑا۔2 ماہ کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی7 روپی26 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔نومبر میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ تک کا اضافہ کیا گیا تھا۔
نومبر میں ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔ذرائع کے مطابق ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین پر تقریبا 30 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا۔
دسمبر میں اکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔ذرائع نے مزید کہا کہ اکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ میں صارفین پر تقریبا 60 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔ بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نومبر او دسمبر میں صارفین پر تقریبا 25 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔