دورہ روس پر ایک بڑے ملک کو تحفظات تھے:شاہ محمود قریشی

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ  دورہ روس پر بڑے ملک کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا پاکستان کو ایک بڑے ملک سے پیغام آیا تھا کہ روس کا دورہ نہ کیا جائے۔جس پر پاکستان کا موقف تھا کہ روس کا دورہ دو طرفہ تعلقات کا ہے۔یہ انکشاف انہوں چین روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جنگ اخبار کے مطابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جس بڑے ملک سے پیغام آیا تھا اسے ہم نے سمجھایا کہ روس کے دورے کی نوعیت دو طرفہ تعلقات ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ کسی کو اقتدار میں لانا یا اتارنا عوام کی ذمہ داری ہوتی ہے۔کوئی دوسرا ملک یہ فیصلہ نہیں کر سکتا،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تمام ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے تاہم یمن سے متعلق کوئی کردار ادا کر سکے تو سعودی اتحاد تائید کرے گا۔حکومت آئی تو کوشش تھی کہ خارجہ پالیسی باوقار اور آزاد ہو۔

خیال رہے کہ چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی کی خصوصی دعوت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے تیسرے اجلاس میں شرکت کیلئے چین روانہ ہو گئے ۔ وزیر خارجہ اپنے تین روزہ دورے میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے تیسرے اجلاس اور ٹرائیکا پلس اجلاس میں شریک ہوں گے ۔ وزیر خارجہ افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے مشترکہ کوششیں بروئے کار لانے کے حوالے سے شرکاء کو پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے ۔

اس دورے کے دوران وزیر خارجہ، سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی سے دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے۔اس کے علاوہ روس کے وزیر خارجہ، سرگء لیوروف اور ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کے ساتھ بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ ء خیال کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ چین، پاکستان کے اقتصادی ترجیحاتی ایجنڈے اور علاقائی روابط کے فروغ کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوگا۔

مشہور خبریں۔

کیف میں جنگ نے شدت پکڑی: الجزیرہ

🗓️ 7 مارچ 2022سچ خبریں:   یوکرین کے جنرل اسٹاف نے تصدیق کی کہ روسی افواج

دشمن ہمیں غلام بنانا چاہتا ہے:جہاد اسلامی

🗓️ 26 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی موومنٹ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ

پنجاب حکومت کا وفاق کو سی سی پی او لاہور کی خدمات واپس کرنے سے انکار

🗓️ 21 ستمبر 2022 لاہور: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے حیران کن اقدام کرتے ہوئے لاہور

کیا مغرب بتدریج طالبان حکومت کے ساتھ اتحاد کر رہا ہے؟

🗓️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق مغربی ممالک روایتی طور پر طالبان کے

اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں 42 دن کی توسیع کا خواہاں 

🗓️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں: دو مصری سیکورٹی ذرائع نے اس جمعہ کو اعلان

کرپشن قوم کو تباہ و برباد کر دیتا ہے:وزیر اعظم

🗓️ 26 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے یوم

کابل پر امریکی حملہ دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے: طالبان

🗓️ 3 اگست 2022سچ خبریں:    طالبان کی عبوری حکومت کے دوسرے نائب وزیر اعظم

پنجاب حکومت نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے نوٹیفکیشن واپس لیا

🗓️ 3 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے گزشتہ برس ستمبر میں جنوبی پنجاب کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے