دنیا کی سیاست میں پاکستان کا اہم کردار ہے

شیخ رشید

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے 70 ہزار جانوں کی قربانیاں دی ہیں اور ہم پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے.
انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کی جو مرضی وہ کریں لیکن عمران خان 5 سالہ مدت پوری کریں گے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جس دن پیدا ہوئے اس دن سے ہی عدم اعتماد پر چل رہے ہیں.
شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف کا پاسپورٹ 16 فروری سے کارآمدنہیں ہے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اجلاس کرتی رہے ان کوعدم اعتماد کی سمجھ نہیں آ رہی اور آئندہ آنے والے 6 ماہ اہمیت کے حامل ہیں.

انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا چمن بارڈر کھول دیا ہے اور پاکستان دنیا کی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے. وزیر داخلہ نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب سے بات کریں گے کہ راولپنڈی میں جمعہ اورہفتہ کی چھٹی کریں شیخ رشید نے کہا کہ نہ اپنی سرزمین کسی کو دیں گے نہ اس پر کسی کو مداخلت کرنے دیں گے یہ وہ نعرہ ہے جو عمران خان نے لگایا جس میں امتحان کے علاوہ پابندیاں اور دشواریاں ہیں.
انہوں نے کہاکہ کہ آج افغانستان کے صوبہ قندھار کے قائم مقام گورنر نے افغانستان سے چمن بارڈر کھول دیا ہے، اور اب تک ہماری جانب سے بھی ٹریفک چلنا شروع ہوگئی ہوگی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سچ بتاﺅں تو مجھے ابھی معلوم نہیں کہ چمن بارڈر کے حوالے سے کیا طے ہوا ہے لیکن پاکستان میں افغان بارڈر پر 96 فیصد اور ایران بارڈر پر 48 فیصد باڑ لگ چکی ہے.
انہوں نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے پروٹوکل پر عمل کرتے ہوئے شناختی کارڈ پر لوگ وہاں سے گزریں گے شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی کو کورونا کے سلسلے میں جمعہ اور اتوار کی چھٹی قبول نہیں ہے لہٰذا پہلے کی طرح جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی کی لیے این سی او سی کے سربراہ اسد عمر سے بات کی ہے. انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا جو دل کرتا ہے وہ کرلے میں اپوزیشن کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہاتھ آسمان پر لے جاﺅ، پاﺅں زمین پر لے آﺅ خلا میں لٹکو لیکن عمران خان ٹکا کر 5 سال کی مدت مکمل کرے گا وزیر داخلہ نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ آئین اور جمہوریت کے دائرے میں رہتے ہوئے جو سرگرمی کرنا چاہیں اس کی اجازت ہے.
انہوں نے کہاکہ لیکن میرا مفت مشورہ ان کے لیے یہ ہے کہ اس خطے میں بین الاقوامی سیاست ہونے جارہی ہے یہاں مقامی سیاست کی گنجائش نہیں ہے، بات جلسے جلوسوں سے آگے بڑھنے والی ہے انہوں نے کہا کہ اس ملک کی معیشت کا کھڑا ہونا اور دنیا میں ان اصولوں پر زندہ رہنا کہ نہ اپنی سرزمین کسی کو دیں گے نہ اس پر کسی کو مداخلت کرنے دیں گے، یہ وہ نعرہ ہے جو عمران خان نے لگایا جس میں امتحان کے علاوہ پابندیاں اور دشواریاں ہیں.
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جس دن سے پیدا ہوا وہ عدم اعتماد پر چل رہا ہے اسے کچھ سمجھ ہی نہیں آرہی شیخ رشید نے کہا کہ یہ تو کہہ رہے کہ گزشتہ دسمبر میں حکومت چلی جائے گی لیکن اگلے دسمبر میں بھی آپ آئیں گے اور اگلے بجٹ میں بھی عمران خان کو پائیں گے. لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جمع کروائی گئی میڈیکل رپورٹ کے بارے میں وزیر داخلہ نے کہا کہ میری جانب سے نواز شریف فارغ ہے باقی مجھے علم نہیں کہ عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلحہ لائسنس کی اجازت ملنے کے بعد کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں جائیں یہ پچھلا دور نہیں ہے کہ ایک لاکھ ممنوعہ اسلحہ جاری ہوگیا، اس میں قواعد و ضوابط، ٹیکس کی ادائیگی اور افراد کے معیار کو دیکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو کلاشنکوف چاہیے جب تک میں وزیر داخلہ ہوں صرف میرٹ پر کلاشنکوف کی اجازت دوں گا.
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فورسز سرحد پر چوکس ہیں، ملک کے اندر خلفشار انتشار پیدا کرنے کی سازش کی جارہی ہے جس کی وجہ سے دہشت گردی کے واقعات کا خطرہ ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے نادرا سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لینے کے لیے روزانہ 2 لاکھ افراد آرہے ہیں میری درخواست ہے کہ ایک لاکھ افراد آئیں انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیر داخلہ میرے پاس بارڈر مینجمنٹ ہے، بارڈر سے کوئی مہاجر نہیں آرہا، سب صورتحال ٹھیک ہے.

مشہور خبریں۔

القدس آپریشن کے حوالے سے ترکی اور متحدہ عرب امارات کا موقف غدارانہ تھا:جہاد اسلامی

?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے میڈیا افسر نے القدس میں

مشرقی شام میں دہشتگردانہ حملہ؛10 عام شہری شہید

?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:مشرقی شام کے صوبے دیر الزور میں آئیل فلیڈ میں کام

ملکی مسائل کے بارے میں نواز شریف کا بیان

?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے

جھوٹ بولنا صیہونیوں کی عادت ہے

?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو اور صدر اسحاق ہرزوگ سمیت عبوری صیہونی حکومت کے

عمان میں شہید ہونے والے چاروں پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچ گئیں

?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ عمان میں

روس کا مقرر کردہ اہلکار خرسون میں مارا گیا

?️ 24 اگست 2022سچ خبریں:     روس کے صدر کے قریبی شخصیات میں سے ایک

حشد الشعبی و مرجعیت کے ہوتے ہوئے یہ تقسیم ممکن نہیں: عراقی نمائندہ

?️ 9 مئی 2022سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ میں قانون کی حکمرانی کے اتحاد کے رکن

فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین کےلئے خوشخبری، نئے فیچر کی آزمائش

?️ 15 اپریل 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین کےذہنی دباؤ کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے