?️
اسلام آباد (سچ خبریں) بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر پاکستان کی مضبوط سفارتی پالیسی اور بڑھتے ہوئے عالمی کردار کو سراہا جا رہا ہے، پاکستان خطے میں مرکز نگاہ بن گیا ہے۔
بین الاقوامی کرنٹ افیئرز کے رسالہ دی ڈپلومیٹ کے مطابق مؤثر سفارتکاری کی بدولت پاکستان خطے میں مرکز توجہ بن چکا ہے، چین نے پاکستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور مؤثر سفارتکاری کو خصوصی طور پر سراہا ہے، پاکستان نے بیک وقت امریکا کے ساتھ تعمیری تعلقات اور چین کے ساتھ سٹریٹجک روابط کو متوازن انداز میں برقرار رکھتے ہوئے یہ ظاہر کیا ہے کہ یہ ایک ذمہ دار ریاست ہے۔
دی ڈپلومیٹ کے مطابق چین پاکستان کو ایک اقتصادی طور پر مضبوط ملک کے طور پر دیکھتا ہے جو اپنی سرحدوں سے باہر بھی مؤثر کردار ادا کر رہا ہے، چین کے مطابق پاکستان کا عالمی اور خطے کے امور میں اہم کردار ہے اور وہ اسے ایسے عہدوں کے لیے موزوں قرار دیتا ہے جیسے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رکنیت اور شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (SCO) کی صدارت ملی۔
جریدے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ متعدد شعبوں میں اسٹریٹجک شراکت داری کو بھی بڑی اہمیت دیتا ہے، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں، پاکستان کی متوازن اور مؤثر سفارتی پالیسی نے اسے عالمی سطح پر ذمہ دار اور اثر و رسوخ رکھنے والا ملک ثابت کیا ہے، جسے نہ صرف خطے میں بلکہ عالمی اداروں میں بھی اہم کردار کے لیے سراہا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین نے مسئلہ کشمیر کے سلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق حل پر زور دیا ہے، چین نے افغان حکومت پر اعتدال پسندی اورپڑوسیوں کے ساتھ اچھےتعلقات پر زور دیا ہے، چین خطے اور عالمی سطح پر پاکستان کی موجودہ پالیسیوں کی بھرپور حمایت کر رہاہے۔


مشہور خبریں۔
فرانسیسی حکومت کے پنشن پلان کے خلاف ہڑتالوں اور بڑے پیمانے پر مظاہروں کی اپیل
?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:فرانسیسی حکومت کے پنشن پلان پر عمل درآمد کا عمل فیصلہ
مارچ
پاکستان سینیٹ نے قالیباف کو اسلام آباد کے دورے کی دعوت دی
?️ 15 اگست 2025پاکستان سینیٹ نے قالیباف کو اسلام آباد کے دورے کی دعوت دی۔
اگست
فیس بک اور انسٹاگرام کا طالبان کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اعلان
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:انسٹاگرام اور فیس بک کے مالک مارک زکربرگ کی سربراہی میں
جولائی
سعودی ولی عہد کی جانب سے ہادی کو فوری ہٹانے کا راز
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں: یمنی ذرائع نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی
مئی
پنجاب میں اعلی افسران کے ساتھ ساتھ وزارتوں میں بھی تبدیلی کا امکان
?️ 5 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب
ستمبر
بھارت اور چین کے درمیان کون سا معاہدہ ہوا ہے؟
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں: چین اور بھارت نے متنازع سرحدی علاقے میں باقی ماندہ
اگست
افغانستان کا معاون وزیر خارجہ کون ہے؟
?️ 22 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے افغان نژاد 33 سالہ خاتون میری
اپریل
لبنان کے وزیر نے ہتھیاروں کے انحصار کے معاملے کو بےفائدہ قرار دیا
?️ 5 ستمبر 2025لبنان کے وزیر نے ہتھیاروں کے انحصار کے معاملے کو بےفائدہ قرار
ستمبر