دنیا بھر کا اعتماد پاکستان کے ڈیفالٹ کی مہم چلانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے،وزیر داخلہ

?️

لاہور: (سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پوری دنیا سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد اور پاکستان پر اعتماد پچھلے 3 ماہ سے ملک کے ڈیفالٹ کی مہم چلانے والوں کے ’منہ پر طمانچہ‘ ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے پاکستان کی توقع 8 ارب ڈالر تھی لیکن دنیا بھر سے پاکستان کو 11 ارب ڈالر کی خطیر رقم موصول ہوئی ہے، یہ رقم پاکستان کے لیے قرضہ نہیں بلکہ گرانٹ ہے۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنیوا میں سیلاب متاثرین کے لیے امداد ’عمرانی ٹولے‘ کی جانب سے تباہ کی گئی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ہے، اس رقم سے ڈالر سستا ہوگا اور مہنگائی بھی ختم ہوگی۔

رانا ثنااللہ نے عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ مسائل حل ہوں گے تو عوام کی ناراضی بھی دور ہوگی اور ’عمرانی ٹولے‘ کی جعلی شہرت اگلے تین ماہ میں انجام کو پہنچ جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی سال انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتیں فتح حاصل کرکے اپنے سفر کو جاری رکھیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دوبارہ اسی سطح پر لے کر جائیں گے جہاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کر رہا تھا، لیکن ’عمرانی ٹولے‘ نے پاکستان کی معیشت کا برا حال کردیا۔

وفاقی وزیر نے پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کے اعتماد کا ووٹ نہ لینے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کی اقلیتی حکومت اس وقت پنجاب میں مسلط ہے، انہوں نے پنجاب اسمبلی میں میرا داخلہ بند کرنے کی کوشش کی لیکن سیکیورٹی اہلکاروں نے ان کے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات سے انکار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں جب معلوم ہوگیا کہ ایوان میں ان کے پاس مطلوبہ تعداد نہیں ہے تو انہوں نے ہمارے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کردیے، انہیں خوف ہے کہ ان کی چوری پکڑی جائے گی۔

وزیر داخلہ  نے کہا کہ پچھلے 3 ماہ میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) نے پنجاب کو جتنا لوٹ لیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، عمران خان نے اپنی حکومت کے دوران منی لانڈرنگ کی، آج مہنگائی اور ڈالر کی قدر میں اضافے کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں ہماری تعداد 179 ہے اور ہماری کوشش ہے کہ یہ تعداد 180 ہوجائے، پنجاب حکومت کے پاس 186 کی تعداد نہیں ہے، اس صورتحال میں اگر نئے وزیر اعلیٰ کا الیکشن ہوتا ہے تو وہ آئین کے مطابق ہوگا ورنہ وفاقی حکومت آئینی طور پر صوبے میں گورنر راج لگا سکتی ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کی توہین کے کیس میں اگر وہ نااہل ہوجاتے ہیں کہ تو انہیں پارٹی چیئرمین سے دستبردار ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کیس میں میری گرفتاری عمران خان کے کہنے پر ہوئی، میرے خلاف جھوٹے مقدمے بنائے گئے، تمام گرفتاریاں عمران خان کے کہنے پر ہوئی تھیں۔

رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی چیئرمین پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان آئندہ الیکشن میں کامیاب ہوکر وزیر اعظم بن جاتے ہیں تو یہ پاکستان کی تباہی ہوگی، عمران خان اقتدار میں آکر اپنے مخالفین کے خلاف مقدمات بنائے گا، انتقامی کارروائی کرے گا، اگر عمران خان انتخابات میں ناکام ہوجاتے ہیں تو وہ الیکشن کے نتائج تسلیم نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کو الیکشن کی ضرورت نہیں بلکہ ملک کی معیشت کو سنبھالنے کی ضرورت ہے، آئندہ انتخابات میں عوام کی ووٹ کی طاقت سے ’فتنہ و فساد‘ سے ملک کو نجات دلائیں گے۔

مشہور خبریں۔

حج کے موقع پر سعودی عرب کی داخلی سلامتی کے شرایط

?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی پبلک سیکیورٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے

یوکرین کے شہر لوہانسک میں خوفناک دھماکے

?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:   پہلا زور دار دھماکا جمعہ کی رات لوہانسک کے مضافات

برانڈز ماہرہ خان سمجھ کر کام کی پیش کش کرتے رہے ہیں، مائرہ خان

?️ 4 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ و ٹی وی میزبان مائرہ خان نے

بھائی کے خنجر سے گھر کے پچھواڑے سے بے دخلی؛ یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تنازعات

?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: اماراتی افواج کی یمن کے ایک بڑے حصے پر کنٹرول

پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں مدد کرنے میں خود کو اہم اسٹیک ہولڈر سمجھتا ہے

?️ 25 فروری 2026سچ خبریں: پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے علاقائی

دہشت گردانہ حملوں میں افغانستان دنیا میں سرفہرست

?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:افغانستان مسلسل تیسرے سال گلوبل ٹیررازم انڈیکس میں سرفہرست ہے جبکہ

فیصل کریم کنڈی کا صوبے کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر کوشش کی حمایت کا اعلان

?️ 2 نومبر 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ

برطانیہ روس کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانا چاہتا ہے: ماسکو

?️ 10 فروری 2026 سچ خبریں:روس  کے شمالی اٹلانٹک محکمہ کے سربراہ الیگزینڈر گوساروف نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے