دنیا بھر میں کشمیری آج بھارتی یوم جمہوریہ بطور یوم سیاہ منا رہے

کشمیر

?️

مظفرآباد (سچ خبریں) بھارت کے یوم جمہوریہ پر لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج بھارتی قبضہ کے خلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یوم سیاہ منانے کا مقصد عالمی برادری کو پیغام دینا ہے کہ بھارت کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے سے انکاری ہے، بھارت جمہوری نہیں بلکہ جارح ملک ہے جس نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر 78 برسوں غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔ آج مظفر آباد سمیت آزاد کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھارت مخالف احتجاج کیا جائے گا، کل جماعتی حریت کانفرنس، پاسبان حریت سمیت مختلف تنظیمیوں کے زیراہتمام ریلیاں نکالی جائیں گی۔

بھارت نے اپنے یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ وادی کو فوجی چھاؤنی میں بدل دیا ہے اور سیکیورٹی کے نام پر سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے، بڑی تعداد میں قابض بھارتی فورسز تعینات ہیں اور لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب مقبوضہ وادی میں گاڑیوں اور راہگیروں کی تلاشی کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے جبکہ سڑکوں کو خاردار تاروں اور رکاوٹوں سے بند کیا گیا ہے، قابض فورسز کی نگرانی کی کارروائیوں سے کشمیری عوام کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصہ سے بھارت نے 5 لاکھ کشمیری شہید کیے ہیں، آزادی مانگنے پر حالیہ 36 برسوں میں 96 ہزار 481 کشمیری شہید کئے گے، ایک لاکھ سے زائد بچے یتیم تین دہائیوں میں 22 ہزار سے زائد خواتین بیوہ ہوئیں۔ بھارت کی قابض افواج نے ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد کشمیری تین دہائیوں کے دوران حراست میں لئے ، گزشتہ تین دہائیوں میں کھربوں روپے سے زائد مالیت کی نجی املاک بھی تباہ کردی گئیں۔

مقبوضہ جموں وکشمیر میں جعلی ڈومیسائل کے ذریعے مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلا جارہا ہے، کشمیری یوم سیاہ منا کر عالمی برادری سے مطالبہ کریں گے کہ بھارت سے کشمیریوں کو آزادی دلوائی جائے، کشمیریوں کے حق میں پاس کردہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کروایا جائے۔

مشہور خبریں۔

آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’قوم کے شہیدو تمہیں سلام‘‘ جاری

?️ 19 اکتوبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) آئی ایس پی آر نے دھرتی ماں کے لیے

کیا اسرائیل غزہ پر قبضے کی جانب بڑھ رہا ہے؟ نتساریم سے موراگ تک کی صورتحال

?️ 20 اپریل 2025 سچ خبریں:غزہ اور مغربی کنارے کو اسرائیلی زیرِ قبضہ علاقوں میں

پاکستان کا بھارتی جاسوس کے بارے میں اہم فیصلہ، اہلخانہ نے پاکستان کے اقدام کو خوش آئند قرار دے دیا

?️ 13 جون 2021نئی دہلی (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے بارے

پاکستان کو روزویلٹ ہوٹل کی ایکویٹی پارٹنرشپ کے ذریعے فروخت سے ایک ارب ڈالر حاصل ہونے کی توقع ، رپورٹ

?️ 10 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نیویارک میں واقع اپنے روزویلٹ ہوٹل کے

میکسیکو نے صیہونی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:    میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے بدھ

آئی فون اور سام سنگ کی خصوصیات جیسا ’ون پلس‘ کا فون متعارف

?️ 6 جون 2025سچ خبریں: چینی کمپنی ون پلس نے آئی فون، سام سنگ اور

افغانستان اپنی زمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے

?️ 25 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کور کمانڈرز کانفرنس میں فوجی قیادت نے سرحد

الحشد الشعبی کے ٹھکانے پر راکٹ حملہ

?️ 18 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ کرکوک میں عوامی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے