🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان دفتر خارجہ نے کابل میں پاکستانی سفارت خانے سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتخانہ ابھی تک فعا ل ہے اور کام بھی کررہا ہے، ہم نے بند کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا مزید جو بھی اقدامات ناگزیر ہوئے وہ برقت کئے جائیں گے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ چوہدری زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورت حال تیزی سے بدل رہی ہے اور ہم اسے مسلسل دیکھ رہے ہیں اورافغانستان میں پاکستانی شہریوں کو مدد فراہم کی جارہی ہے،کابل میں سفارتی عملے کی سیکیورٹی کے لیے تمام اقدامات کئے ہیں۔ پاکستان افغانستان میں پھنسے تمام افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کرے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی عوام کے لئے فکر مند ہیں ، پاکستان افغانستان میں پھنسے تمام افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کرے گا، پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا کوئی خواہاں نہیں ہے۔افغان دھڑوں کو پرامن طریقے سے مسئلہ حل کرنا چاہئے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں دو ماہ تک جاری رہنے والی طالبان اور حکومتی فورسز کی لڑائی کے بعد طالبان آج دارالحکومت کابل میں داخل ہو رہے ہیں ، طالبان کی جانب سے اپنے جنگجوو¿ں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جو لوگ کابل سے باہر جانا چاہتے ہیں انہیں محفوظ راستہ دیا جائے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے: ترجمان دفتر خارجہ
🗓️ 1 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل
جولائی
شام کے اتحاد کے خلاف ترکی اور صیہونی حکومت کی ملی بھگت
🗓️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں: وقت صیہونی حکومت نے شام کی انتشار کی اندرونی صورت حال
دسمبر
بائیڈن اور نیتن یاہو کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
🗓️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں اس بات پر
جنوری
انسٹاگرام نے ازخود صارفین کی اے آئی تصاویر بنانا شروع کردیں
🗓️ 10 جنوری 2025 سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے باقی پلیٹ فارم
جنوری
صدر تحریک کی طرف سے عراق کی حکومت کی تین شاخوں کے سربراہوں کے خلاف مقدمہ دائر
🗓️ 14 اگست 2022سچ خبریں: دستاویزات آج اتوار کو شائع ہوئی ہیں جن میں
اگست
بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں،یمن کے خلاف جارحیت بند کردو؛امریکی اخبار کا آل سعود کو مشورہ
🗓️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:وال سٹریٹ جرنل نے امریکی اور سعودی حکام کے حوالے سے
دسمبر
صیہونیت کی حمایت میں تراس کے بیانات جرم کا تسلسل ہیں: حماس
🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: تحریک حماس کے رہنما سامی ابو زھری نے برطانوی
اکتوبر
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا ہے
🗓️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات خیبرپختونخوا میں دوسرے
جنوری