دفاعی ومعاشی کامیابیوں نے پاکستان کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا اہل بنادیا، رانا ثنااللہ

?️

فیصل آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سینیٹر راناثنااللہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب پر حملہ پاکستان خود پر حملہ تصور کرے گا اور پاکستان پر حملہ ہو تو جواب کیا ہوتا ہے دنیا نے دیکھ لیا، آج پاکستان اس پوزیشن میں ہے کہ اپنی قسمت خود لکھ سکے۔

فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بزنس کمیونٹی کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ہمیں پی ڈی ایم کے تحت مختصر عرصہ کے لیے حکومت ملی مگر یہ سارا وقت معیشت کو بہتر بنانے میں صرف ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پہلا 28 مئی 1998 کو ملا جب ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان دنیا کی پہلی اسلامی قوت بنا اور دوسرا موقع 22 اپریل سے 11مئی کے دوران ملا جب پاکستان نے ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیا اور دنیا نے بھی ہمارے موقف اور کامیابیوں کو تسلیم کیا۔

مزید کہا کہ تیسرا موقع 17ستمبر کو آیا جب پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ ہوا۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ یہ سب اس لیے ممکن ہوا کیونکہ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت یکجا تھی جب کہ سیاسی، دفاعی اور معاشی کامیابیوں نے پاکستان کو اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کرنے کا اہل بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب پر حملہ پاکستان خود پر حملہ تصور کرے گا اور جب کوئی پاکستان پر حملہ آور ہوتا تو جواب کیا تو ہے دنیا نے معرکہ حق میں دیکھ لیا۔

سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آج پاکستان اس پوزیشن میں ہے کہ اپنی قسمت خود لکھ سکے، ہم خود اس بات کا تعین کرسکتے ہیں کہ آنے والے 3 ،5 سالوں میں ہم نے کہاں پہنچنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بزنس کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ پوری دنیا میں ان واقعات کے بعد سے ہمارا جو مقام بنا ہے، کاروباری معاملات میں شفافیت کے ذریعے دنیا میں پاکستان کی معاشی قوت کا لوہا منوائیں۔

نہوں نے فیڈمک میں چیمبر کے نئے پلاٹ کی گراؤنڈ بریکنگ، چیمبر کی موجودہ عمارت کی تزئین وآرائش اور چیمبر میں نادرا کے آفس کا افتتاح بھی کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم کے کو آرڈی نیٹر رانا احسان افضل خاں، میاں عبدالمنان، شیخ اعجاز احمد، سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا، انجینئر عاصم منیر، صداقت لودھی، بلال جمیل، چوہدری طلعت محمود، ایوب اسلم منج، نبیل یوسف، یوسف موتی، اشرف مغل، حاجی محمد عطاء اللہ، نوید گلزار، باؤ اکرم اور دیگر تاجر لیڈر بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 18 ستمبر کو ’اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے‘ پر دستخط ہوئے، جس کے تحت کسی بھی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔

مشترکہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔

یہ معاہدہ دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور کسی بھی جارحیت کےخلاف مشترکہ دفاع و تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کا جنرل سلیمانی کی حکمت عملی کے بارے میں اہم اعتراف

?️ 5 جون 2021سچ خبریں:ایک اسرائیلی تحقیقی ادارے نے اعتراف کیا کہ غزہ کی پٹی

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا معاملہ: الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ اختتام پذیر

?️ 16 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے

کیا مصر بھی برکس میں شامل ہونے والا ہے؟

?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے مصر کو اس گروپ

اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو پرویز الہیٰ کو عہدہ چھوڑنا ہوگا، رانا ثنااللہ

?️ 21 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیرداخلہ راناثنا اللہ نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب

اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کا معیار طے کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل

?️ 5 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تعیناتی کے لیے

شام میں امریکہ کی سربراہی میں تیس ہزار داعشی سرگرم

?️ 22 فروری 2021سچ خبریں:عراق کے صوبہ دیالی میں مسلم علما کی یونین کے سربراہ

امریکا اور پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لیے پرعزم

?️ 17 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکا اور پاکستان نے مختلف شعبوں بشمول موسمیاتی تبدیلی

اسرائیلی ٹینکوں کے ساتھ فالانژوں کی واپسی؛ لبنان میں صہیونیوں کا پانچواں ستون کیا چاہتا ہے؟

?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:ایک طرف لبنان کی حکومت اور عوام مشرقی بحر روم میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے