?️
راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے متحد رہنے کی ضرورت ہے، مذموم مفادات کیلئے غط معلومات کا پھیلانا معاشرے میں ہم آہنگی کیلئے بھی خطرہ ہے۔ پاکستانی نوجوان موقع اور ماحول ملنے پر پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی طرف لے جائیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ کیا جہاں انہیں لاہور کور کی فارمیشن کے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف سے لمز، ایف سی یو، یو ای ٹی ، ایل ایس ای ، پی یو، جی سی یو کی فیکلٹی اور طلبہ نے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مستقبل کی قیادت اور مفید شہری بنانے پر معروف تعلیمی اداروں کی تعریف کی اور کہا کہ تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر اور ماحولیات میں انسانی ترقی کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ مذموم مفادات کیلئے غلط معلومات کا پھیلانا غلط تاثر کو جنم دیتا ہے، مذموم مفادات کیلئے غط معلومات کا پھیلانا معاشرے میں ہم آہنگی کیلئے بھی خطرہ ہے اور دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے متحد رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان بہت زیادہ ذہین اور محنتی ہیں، پاکستانی نوجوان موقع اور ماحول ملنے پر پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی طرف لے جائیں گے۔فیکلٹی ارکان اور طلبہ نے آرمی چیف سے سیشن کے دوران سوالات بھی کیے۔
مشہور خبریں۔
جمہوریت کی باتیں کرنے والے بوٹ کے آگے لیٹ گئے، عمران خان
?️ 2 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران
ستمبر
پاناما لیکس میں نامزد 436 افراد کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
?️ 3 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاناما پیپرز کے انکشافات سے پاکستان کی سیاست میں
جون
رانا ثناءاللہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
?️ 19 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ق نے 5 ایم پی ایز
جولائی
قندھار میں طالبان کا اجتماع؛ کیا اہم فیصلے ہونے والے ہیں؟
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: قندھار میں خبر رساں ذرائع نے اعلان کیا کہ طالبان حکومت
فروری
غیرملکی مبصرین کیلئے الیکشن کمیشن کا کوڈ آف کنڈکٹ جاری
?️ 10 اپریل 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابی
اپریل
وزیر اعظم کا روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
?️ 25 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم نے روسی صدر کے بیان کا خیر
دسمبر
سندھ میں ای مارکنگ سسٹم کا آغاز، کئی تعلیمی بورڈز نے پیپرز پر تجرباتی عمل شروع کردیا
?️ 8 اکتوبر 2025 کراچی: (سچ خبریں) سندھ میں ای مارکنگ سسٹم کا آغاز، کئی
اکتوبر
صومالیہ کو 30 سال بعد سلامتی کونسل کا تحفہ
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 30 سال سے زائد
دسمبر