دس مئی کے بعد پاکستان قوم میں نئی امید پیدا ہوگئی۔ طارق فضل چودھری

طارق فضل چوہدری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ دس مئی کے بعد پاکستان قوم میں نئی امید پیدا ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں میں خوشحال پاکستان فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان معرکہ حق کی کامیابی کا جشن ہر فورم پر منارہا ہے، معرکہ حق کے بعد پاکستان کا دوسرا جنم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دس مئی کے بعد پاکستان قوم میں نئی امید پیدا ہوگئی ہے، پوری دنیا نے مانا پہلگام واقعہ انڈیا کا فالس فلیگ آپریشن تھا انڈیا ابھی تک پہلگام واقعہ کے قصور واروں کو سامنے لانے میں ناکام ہے، پاکستان ایئر فورس نے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا پاکستان ایئر فورس نے رافیل سمیت انڈیا کے چھ طیارے گرائے ایک ایک قدم پر تفصیل سے مشاورت ہورہی تھی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ انڈیا ہم سے پانچ گنا بڑا ملٹری مائٹ ہے، افواج پاکستان نے انڈیا کا غرور خاک میں ملایا ہے، انڈیا گھٹنے ٹیک کر سیز فائر کیلئے مجبور ہوا ہے، ہم امن پسند قوم ہیں لیکن جارحیت کا جواب دو گنا جارحیت سے دیا جائے گا۔

ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا مزید کہنا تھا کہ انڈین میڈیا کا سارا پروپیگنڈا بے نقاب ہوا اللہ تعالیٰ نے سبز پاسپورٹ کو عزت دلوائی ہے، پاکستان کی سیاسی قیادت کو بھی کریڈٹ جاتا ہے، پاکستان نے تاقیامت قائم و دائم رہنا ہے، ہم نے انڈیا کو ہر فورم پر شکست سے دوچار کیاہے، پوری دنیا نے پاکستان کے موقف کی تائید کی ہماری فوج کے پاس شہادت کا جذبہ ہے۔

مشہور خبریں۔

فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

?️ 27 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیپرا نےجنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد

غزہ کی بھوک اور دنیا کی خاموشی

?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: 21 ماہ تک غربت اور صہیونی ریاست کے مظالم کے خلاف

’جھانسے میں نہیں آئیں گے‘، عمران خان کی سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی پر احتجاج کی دھمکی

?️ 2 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)

رابی پیرزادہ نے مردوں کو خواتین کا محافظ قرار دیا

?️ 30 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے مردوں

چند گھنٹوں بعد ہی امریکا میں ٹک ٹاک سروسز جزوی طور پر بحال

?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے چند گھنٹوں

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل، قانون بن گیا

?️ 21 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عدالتی اصلاحات سے متعلق سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر)

ہم نے بغاوت نہیں کی،اقتدار پر قبضہ ضروری تھا: میانمار کی فوج

?️ 16 فروری 2021سچ خبریں:میانمار کی فوج کے ترجمان نے فوجی بغاوت کی تردید کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے