دسمبر 2021ء کے دوران پاکستان کی درآمدات 6 اعشاریہ 9 بلین امریکی ڈالر رہ گئیں

پاکستان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ دسمبر 2021ء کے دوران پاکستان کی درآمدات 6 اعشاریہ 9 بلین امریکی ڈالر رہ گئیں ، یہ 1 بلین امریکی ڈالر کی کمی ہے کیوں کہ دسمبر 2021 کے لیے درآمدی تخمینہ 6 اعشاریہ 2 بلین امریکی ڈالر تھا جب کہ دسمبر 2021 کے دوران پاکستان کی برآمدات میں دسمبر 2020ء میں 2.366 امریکی ڈالر کے مقابلے میں 16.7 فیصد اضافہ ہوا اور اب برآمدات 2.761 بلین امریکی ڈالر ہوگئی ہیں ، دسمبر 2021 کے دوران برآمدات اور درآمدات کے زمرے کے بارے میں مزید تفصیلات جلد ہی شیئر کی جائیں گی جب ہم انہیں مرتب کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران برآمدات جولائی تا دسمبر 2020ء کے دوران 12.110 بلین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 25 فیصد بڑھ کر 15.125 بلین امریکی ڈالر ہوگئیں جب کہ اس مالی سال کی پہلی ششماہی کے لیے برآمدات کا ہدف 15 بلین امریکی ڈالر تھا۔ علاوہ ازیں وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی اشاریے اور زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوگئے ہیں، معاشی پالیسیاں باکل درست سمت میں جا رہی ہیں، معاشی ترقی گزشتہ سال سے بھی زیادہ ہونے کی توقع ہے، صنعتی پیداوار، برآمدات ویلیوایڈیشن اور ریونیو میں اضافہ ہوا ہے۔

اے آروائی کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارت میکرواکنامک مشاورتی گروپ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعطم عمران خان کو معاشی واقتصادی صورتحال پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا وباء کی وجہ سے دنیا میں جب معیشتیں منفی اثرات سے متاثر ہو رہی تھیں، تو پاکستان میں حکومتی پالیسیوں کے باعث نہ صرف وبائی مرض سے نمٹنے کیلئے اچھے اقدامات کیے گئے، بلکہ حکومت نے شرح نمو کو بھی 3.9 فیصد تک برقرار رکھا۔

وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے معاشی بحرانوں اور کورونا معاشی مشکلات کا بہترین مقابلہ کیا ، صنعتی پیداوار، برآمدات ویلیوایڈیشن اور ریونیو میں زبردست اضافہ ہوا ہے، معیشت اب پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکی ہے ، معاشی پالیسیاں باکل درست سمت میں جا رہی ہیں، معاشی ترقی گزشتہ سال سے بھی زیادہ ہونے کی توقع ہے۔

مشہور خبریں۔

ویکسین کی مساوی تقسیم یقینی بنانے کی کوشش کی جائے

?️ 6 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ ورلڈ لیڈر سمٹ

چیف جسٹس صاحب! یہ کیسا انصاف ہے کہ آج عدلیہ کا وقار داؤ پر لگا ہوا ہے

?️ 1 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے

برطانوی میراثِ نحس، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تنازعات کی جڑیں

?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تنازعات جنوبی ایشیا کے پیچیدہ اور

اسرائیل کی جارحیت کے خلاف کیوں خاموش ہو؟ : حزب اللہ

?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے وفادار دھڑے کے سینیئر

افغانستان میں خوراک کا ذخیرہ ختم ہونے والا ہے:اقوام متحدہ

?️ 2 ستمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ایک سینئر عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ

نیتن یاہو کے اقتدار میں رہنے تک دو ریاستی حل ناممکن

?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس سوال کے جواب میں

چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار، افغانستان کیساتھ ملکر دہشتگردی ختم کریں گے، اسحٰق ڈار

?️ 22 مئی 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے