?️
کہروڑ پکا (سچ خبریں) دریائے ستلج میں طغیانی سے ہزاروں ایکڑ زمین زیر آب آگئی، پی ڈی ایم اے کی جانب سے اگلے 24 گھنٹے اہم قرار دے دیئے گئے۔
سیلاب سے مہاراں پتن، رام کلی، کوٹ کوڑا، شاہ ابو طاہر سمیت متعدد علاقے متاثر ہوئے، زمینی کٹاؤ خطرناک حد تک بڑھنے لگا، مکئی، کپاس، تل کی فصلیں مکمل طور پر تباہ، کاشتکاروں کا شدید نقصان ہوا۔ متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ویٹرنری ادویات، رہائش، کھانے پینے اور ٹرانسپورٹ کی فوری سہولیات فراہم کی جائیں۔
ریسکیو ٹیمیں محدود وسائل کے ساتھ سرگرم ہو گئیں، فوج طلب کر لی گئی، بریگیڈیئر مصور خان، ڈی سی لبنی نذیر، اے سی اصغر اقبال نے بیٹس کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر عبدالرحمان کانجو کی بھی آمد ہوئی، انہوں نے متاثرین کو ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔
دریائے ستلج اور راوی میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی، بہاولپور، لیہ، مظفرگڑھ اور ڈی جی خان کے نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔
الرٹ کے مطابق سیلابی پانی کی وجہ سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان کا خدشہ ہے، علاقہ مکینوں کو اپنے مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی فوری ہدایات دی گئی ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج کے نئے جرم کے بارے میں صہیونیوں کے جھوٹ کا پردہ فاش
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی الرشید اسٹریٹ پر غذائی امداد بالخصوص آٹے کے منتظر
مارچ
توشہ خانہ کیس: بادی النظر میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں غلطیاں ہیں، چیف جسٹس
?️ 23 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی
اگست
مسلم لیگ (ق) آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی یقین دہانی کی خواہاں
?️ 17 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی
دسمبر
حزب اللہ کے مقابل میں صیہونی حکومت کی شکست
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 13 کے سروے کے نتائج
نومبر
کراچی بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 13 ہوگئی
?️ 17 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی پولیس نے مواچھ گوٹھ میں ہونے والے منی
اگست
‘جو کچھ میرے ساتھ ہوا، اس سے بہتر ہے مجھے گولی مار دی جاتی’
?️ 14 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کی
اکتوبر
ریپڈ اسپورٹ فورسز نے نسل کشی کی ہے؛ سوڈانی وزارتِ خارجہ کا الزام
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں:سوڈان کی وزارتِ خارجہ نے ریپڈ اسپورٹ فورسز پر دارفور کے
اکتوبر
امریکی، دہشت گرد اسرائیل کے صدی کے جرائم کی حامی
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا کہ غزہ میں
جون