?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ داسو حملہ”را اور این ڈی ایس نے کروایا ، منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی، دھماکہ بارود سے بھری گاڑی سے کیا گیا، حملے میں ملوث افراد کے بارے میں تہہ تک پہنچے ہیں، خود کش حملہ آور کاایک انگوٹھا، انگلی اور جسم کے اعضاء ملے،گاڑی کو بھی شناخت کرلیا ہے۔
انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چین کو داسو حملے کی تحقیقات سے آگاہ رکھا، چین کی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھے کیے اور معائنہ کیا، تحقیقات کو سامنے رکھتے ہوئے کچھ فائنڈنگ اکٹھی کی، یہ ثبوت اکٹھے کرنے اور نتائج تک پہنچنے کیلئے 36 سی سی ٹی کیمروں کی فوٹیج کا معائنہ کیا گیا، دھماکے کیلئے 14سو کلومیٹر کا روٹ استعمال کیا گیا، جہاں واقعہ رونما ہوا وہاں سے ہمیں ثبوت ملے، ڈرائیور جو سوار تھا جس نے یہ واقعہ کیا موقعے سے خود کش حملہ آور کے ایک انگوٹھا ، انگلی اور جسم کے اعضاء ملے، ان اعضاء کا معائنہ کیا گیا، وہاں سے موبائل ملے، موبائل ڈیٹا کی چھان بین کی گئی۔
ڈیٹا سے پتا چلا کہ اندھا کیس ہے۔ جو گاڑی دھماکے میں استعمال کی گئی اس کو شناخت کیا گیا۔ ٹارگٹ دیامیر بھاشا ڈیم تھا۔جب وہاں تک نہ پہنچ سکے تو داسو کو نشانہ بنایا۔ داسو حملہ ”را اور این ڈی ایس کا گٹھ جوڑ دکھائی دے رہا ہے ، منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی، دھماکہ بارود سے بھری گاڑی سے کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا جاوید اقبال نے کہا کہ 14 جولائی کو7 بج کر 10منٹ پر داسو واقعہ پیش آیا، وقوعہ سے ہمیں مختلف شواہد ملے۔ مبینہ خودکش حملہ آور کے اعضاء بھی ہمیں جائے وقوعہ سے ملے پورے علاقے کی جیوفنسنگ کی گئی، یہ ایک مکمل بلائنڈ کیس ہے۔ تحقیقات میں داسو واقعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی کی شناخت ہوئی۔ گاڑی میں 100کلوگرام دھماکا خیز مواد تھا۔


مشہور خبریں۔
سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس؛ اسرائیل کے ایران پر حملے پر عالمی ردعمل
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:ایران کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا
جون
مسجد الاقصی پر صہیونی حملہ / اسلام مخالف نعرے بازی
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی آباد کاروں نے حکومتی فورسز کی حمایت سے مسجد الاقصی
اپریل
امریکی فوجی جارحیت پر عراق کا ردعمل
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: عراق اور شام میں اہداف کے خلاف امریکی فوجی جارحیت
فروری
صہیونی ماہر: ہم نے شام کو غلط حکمت عملی سے کھو دیا
?️ 6 مئی 2025سچ خبریں: شام کی سرزمین پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں کے
مئی
اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کا خواہاں؛ وجہ؟
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:اتوار کو، جنگ کے آغاز کے 100ویں دن کے موقع پر،
جنوری
ادلب اور حماہ کے نواحی علاقوں میں درجنوں دہشت گرد ہلاک
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کی وزارت دفاع نے ادلب اور حماہ کے نواحی علاقوں
دسمبر
مغربی پٹی میں صیہونی دہشتگردوں کی یلغار؛ حماس کے دو لیڈر گرفتار
?️ 22 فروری 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح مغربی کنارے پر چھاپہ مارا
فروری
نوازشریف سے ہونیوالے ظلم کی قیمت پاکستانی قوم مدتوں ادا کریگی۔ خواجہ آصف
?️ 31 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نواز
دسمبر