خیبر پختونخوا کے 11 اضلاع میں لگ سکتا ہے مکمل لاک ڈاون

خیبر پختونخوا کے 11 اضلاع میں لگ سکتا ہے مکمل لاک ڈاون

?️

خیبر پختونخواہ(سچ خبریں) خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت نے صوبے میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث 9 افراد کے انتقال اور 979 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد 11 اضلاع میں مکمل لاک ڈاؤن کرنے پر غور شروع کردیا یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ محمود خان اور چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کو صوبے میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز دی گئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ محمود خان اور چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کو صوبے میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز دی گئی کیونکہ ہفتے میں دو چھٹیوں کا منصوبہ کارگر ثابت نہ ہوسکا۔

ذرائع نے بتایا کہ این سی او سی کا مشورہ تھا کہ زیادہ متاثرہ علاقوں میں مخصوص مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بجائے مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے۔

عہدیدار کا کہنا تھا کہ کووڈ-19 کی مثبت شرح پشاور اور سوات میں 24 فیصد سے زائد ہوگئی ہے اور اگر یہاں مکمل لاک ڈاؤن نہیں کیا گیا تو یہ شرح مزید بڑھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 11.9 فیصد ہے، جو عوام کی جانب سے حفاظتی اقدامات خاص کر سماجی فاصلے پر عمل نہ کرنے کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پشاور، سوات، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، ایبٹ آباد، شانگلہ اور باجوڑ میں حالات بہت خراب ہیں اسی لیے مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

حکومتی عہدیدار کا کہنا تھا کہ جنازوں اور شادیوں کی تقریبات کے ساتھ ساتھ مارکیٹوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے کیونکہ بڑھتے ہوئے کیسز پر صرف حفاظتی اقدامات سے ہی قابو پایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر کیسز کے اعتبار سے ابتدائی دونوں کے مقابلے میں بہت ہی خطرناک ثابت ہورہی ہے جبکہ متاثرین کی ہسپتالوں میں اندراج اور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا اور وزیراعلیٰ معاون خصوصی کامران بنگش نے میڈیا کو بتایا تھا کہ وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر لاک ڈاؤن کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سخت لاک ڈاؤن کے بغیر کووڈ-19 کا پھیلاؤ روکنے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔صوبائی صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے کیسز کی وجہ سے ہسپتالوں میں گنجائش نہیں رہی ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ روز 7 اموات صرف پشاور میں ہوئیں، اسی طرح صوابی اور کوہاٹ میں ایک، ایک مریض انتقال کرگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں کووڈ-19 کے 380 نئے کیسز، ہری پور میں 82، چارسدہ میں 79، مردان میں 73، سوات میں 68، نوشہرہ میں 50، ایبٹ آباد میں 46 اورکوہاٹ میں 21 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پشاور میں 38 دکانداروں کو گرفتار کیا، 29 دکانیں سیل اور 131 پر جرمانہ عائد کردیا۔ڈپٹی کمشنر خالد محمود نے شہریوں سے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کریں۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ کو مزید 450 ملین ڈالر کی مالی امداد میں کٹوتی کر دی

?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس اور ہارورڈ یونیورسٹی کے درمیان کشیدگی کے تسلسل

ملک گیر ہڑتالوں نے انگلینڈ کو مفلوج کیا

?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:     جرمن اخبار Hamburger Abendblatt نے اپنی ایک رپورٹ میں

روس یوکرین کے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے: زیلینسکی

?️ 13 مارچ 2022سچ خبریں:   یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس

یوٹیوب پر طویل ویڈیو کا دلچسپ حصہ دکھانے والا اے آئی فیچر متعارف

?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے پریمیم صارفین کے لیے

2025 میں شوبز کے وہ روشن ستارے جو ہم سے ہمیشہ کیلئے بچھڑ گئے

?️ 23 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) 2025 ایک ایسا سال جس میں شوبز کی دنیا

صنعا کی جانب سے سعودی عرب کو اسرائیل کے ساتھ تعاون پر سخت تنبیہ

?️ 14 نومبر 2025 صنعا کی جانب سے سعودی عرب کو اسرائیل کے ساتھ تعاون

ٹرمپ کی فلسطینی مہاجرین کے خلاف گھناؤنی سازش؛ نیتن یاہو کی خدمت یا مزاحمت کو کمزور کرنے کی کوشش؟

?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فلسطینی مہاجرین کو مصر

یمن پر امریکی حملوں کا بنیادی مقصد کیا ہے؟

?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:یمن کی وزارت خارجہ کو صیہونی حکومت کے بحری جہازوں یا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے