🗓️
پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخوا کابینہ میں 15وزراء کو شامل کیے جانے کا امکان ہے، صوبائی کابینہ کیلئے مختلف نام زیر غور ہیں، کابینہ کیلئے شارٹ لسٹ ہونے والے ناموں کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی عمران خان دیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ میں ایک خاتون کو بھی شامل کیا جائے گا، کابینہ میں تمام ریجنز کو نمائندگی دی جائے گی، چترال سے منتخب ثریا بی بی کو کابینہ میں شامل کرنے کا امکان ہے، پشاور سے منتخب دونوں اراکین مینا خان اور قاسم شاہ کو کابینہ میں شامل کرنے کیا جاسکتا ہے، مردان سے ظاہر شاہ طورو، سوات سے فضل حکیم، بونیر سے ریاض خان، ملاکنڈ سے شکیل خان، نوشہرہ سے خلیق الرحمان، ایبٹ آباد سے مشتاق غنی، بٹگرام سے تاج محمد اور مانسہرہ سے بابر سلیم کی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔
بتایا گیا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی اسمبلی میں اراکین کی حلف برداری اور وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس طلب کرلیا ہے، خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو طلب کیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن گورنر خیبر پختونخوا نے جاری کردیا، نئی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں نومنتخب اراکین صوبائی اسمبلی حلف اٹھائیں گے، اس کے علاوہ اسپیکر، ڈپٹی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا انتخاب بھی 28 فروری کو ہونے والے اجلاس میں ہوگا۔
معلوم ہوا ہے کہ خیبر پختونخوا میں اپوزیشن نے وزیرِاعلیٰ کے لیے اپنا امیدوار لانے کا اعلان کیا ہے، مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی صوبیہ شاہد نے بتایا کہ کے پی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتیں مل کر وزارتِ اعلی کا امیدوار لائیں گی، اپوزیشن جماعتیں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لیے بھی امیدوار لائیں گی، امیدواروں کے ناموں کا اعلان اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کیا جائے گا، اسمبلی میں ن لیگ عوام اور صوبے کے حقوق کے لیے بھرپور کام کرے گی۔
مشہور خبریں۔
کیا حکومت کے خلاف پی ٹی آئی کا اتحاد کامیاب ہو سکتا ہے؟
🗓️ 3 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی
اگست
اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے لگے
🗓️ 6 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس پھر سر
جولائی
پاکستان کے کن شہروں میں کوورنا وائرس تیزی سے بڑھ رہا ہے
🗓️ 15 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر سے سب
مارچ
ہائی کورٹ نے رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دے دیا
🗓️ 15 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ
فروری
پاکستان اورامریکاکےتعلقات بہت پرانےہیں
🗓️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخزانہ شوکت ترین نے امریکی ادارہ برائے امن
اکتوبر
بلغاریہ سے 70 روسی سفارت کار ملک بدر
🗓️ 29 جون 2022سچ خبریں: بلغاریہ کے وزیر اعظم کارل پیٹکوف نے منگل کو اعلان
جون
وزیر اعظم کا سنیارٹی کی بنیاد پر اہم تعیناتی کا عندیہ
🗓️ 21 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے سنیارٹی کی بنیاد
نومبر
کورونا کے باعث مقدمات نمٹانے میں زیادہ مشکلات کا سامنا رہا:چیف جسٹس
🗓️ 13 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کا کہنا ہے کہ
ستمبر