?️
چارسدہ: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اس ڈمی اسمبلی میں بیٹھنے کی ہمیں کوئی خواہش نہیں، جہاں لوگ ووٹ کسی کو ڈالتے ہیں اور کامیاب کوئی اور ہوتا ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں امن و امان ہے نہ حکومت نام کی کوئی چیز ہے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے پاکستان میں لوگ اسلام کا مذاق اُڑا رہے ہیں، پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے جس کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک کے ساتھ صرف علمائے کرام نے وفاداری کی ہے، ہم اس پاکستان میں امن چاہتے ہیں، ہمارے حکمرانوں اور سیاست دانوں نے مذہب اسلام کے ساتھ بہت ظلم کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کو ہمارے لیے نظام حیات بنایا ہے، ہمارا ملک سرتاپا سود میں ڈوبا ہوا ہے، سارے ادارے اور بینک سودی نظام پر چل رہے ہیں جب کہ مدارس ختم کرنے کی خواہش اور سازش انگریزوں کی بھی تھی، عالمی اسٹیبلشمنٹ کی سازشوں سے مدارس مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ اگر 26 ویں آئینی ترمیم حکومت کی خواہش پر پاس ہوتی تو بڑی تباہی آتی، حکومت کا آئینی مسودہ پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کے لیے بہت بڑا خطرہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے آئینی مسودے میں فوجی عدالتوں کو مضبوط کیا گیا اور اعلیٰ عدالتوں کے اختیارات محدود کیے گئے تھے، اس ڈمی اسمبلی میں بیٹھنے کی ہمیں کوئی خواہش نہیں، جہاں لوگ ووٹ کسی اور کو ڈالتے ہیں اور کامیاب کوئی اور ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے وسائل پر ہمارا اختیار ہے، یہ وسائل کسی کا باپ بھی ہم سے نہیں چھین سکتا۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان اور حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، مضبوط حکومت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا، معیشت کے اشاروں سے قوم کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نااہل حکمران بتائیں کہ کیا آلہ دین کا چراغ ملا ہے، حکومت معیشت کی بہتری کے دعوے کرتی ہے تو بتائیں کہ وسائل کہاں سے آئے۔
مشہور خبریں۔
بلوچستان: اپوزیشن ارکان کا حکومتی وفد کے ساتھ مزید بات چیت سے انکار
?️ 27 جون 2021کوئٹہ(سچ خبریں) اپوزیشن ارکان نے حکومتی وفد کے ساتھ مزید بات چیت
جون
نہ امن نہ جنگ کی صورتحال قابل قبول نہیں:یمن
?️ 13 اکتوبر 2022سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ
اکتوبر
اتحادی حکومت کی 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
?️ 11 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اتحادی جماعتوں کی حکومت کی وفاقی کابینہ میں
مارچ
پشاور میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی میپنگ شروع، 90 ٹیمیں فعال
?️ 5 اپریل 2025پشاور: (سچ خبریں) پشاور میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی
اپریل
جرمنی میں مرکل کے جانشین کا تعین کرنے کے لیے انتخابی تعطل
?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں:جرمن پارلیمانی انتخابات میں اس ملک کی چانسلر انجیلا مرکل کی
ستمبر
الیکشن میں دھاندلی روکنے کیلئے ای ووٹنگ واحد آپشن ہے: گورنر پنجاب
?️ 19 جون 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ الیکشن
جون
امریکی سیکریٹری دفاع بھارت کے بعد اچانک افغانستان پہونچ گئے، افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ اہم ملاقات
?️ 23 مارچ 2021کابل (سچ خبریں) امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن بھارت کے بعد اچانک
مارچ
حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے 7 ٹھکانوں کو منہدم کیا
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ تحریک نے اس جمعہ کو الگ الگ
اکتوبر