?️
پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی (CTA) نے پاشا ایوارڈز 2025 میں پبلک سیکٹر کیٹیگری (ڈیجیٹل گورنمنٹ اینڈ سٹیزن سروسز) میں گولڈ ایوارڈ حاصل کر کے صوبے کو قومی سطح پر ڈیجیٹل سیاحت میں انقلابی اقدامات کی بدولت نمایاں مقام دلایا ہے۔صوبائی سیکرٹری سیاحت کے مطابق پاشا 2025 کے مقابلے میں ملک بھر سے 1,633 اداروں نے اپنی ڈیجیٹل ایپلیکیشنز اور پلیٹ فارمز پیش کیے۔
ان میں خیبر پختونخوا کی یہ کامیابی ’’پبلک سروس ٹرانسفارمیشن‘‘ کے میدان میں ایک درخشاں مثال بن کر سامنے آئی۔ اس کے ساتھ ہی نادرا کا ای سہولت اور خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ کا دستک ایپ رَنر اَپ قرار پائے، جو قومی سطح پر ڈیجیٹل جدت کے فروغ میں خیبر پختونخوا کے قائدانہ کردار کو مزید اجاگر کرتا ہے۔
اس تاریخی موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سیکرٹری سیاحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کے عین مطابق تیار کردہ ٹورزم ڈیجیٹل پلیٹ فارم، جو خیبر پختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورزم (KITE) پروجیکٹ کے تحت تیار کیے گئے 34 جدید ماڈیولز پر مشتمل ہے، نے ہمارے صوبے کو قومی منظرنامے پر ممتاز کر دیا ہے۔
یہ اعزاز صرف ایک ایوارڈ نہیں بلکہ اس وژن کی تصدیق ہے جس کے تحت خیبر پختونخوا نے ٹیکنالوجی کے ذریعے سیاحتی خدمات کو نئے سرے سے متعارف کراتے ہوئے نئے مواقع پیدا کیے اور عالمی اعتماد حاصل کیا۔ ڈاکٹرعبدالصمد نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈا پور کی بصیرت افروز قیادت میں صوبے کی سیاحتی حکمتِ عملی کو اس انداز میں ترتیب دیا جا رہا ہے کہ نہ صرف قومی سطح پر پذیرائی حاصل ہو بلکہ پاکستان بھر میں ڈیجیٹل ٹورزم ڈویلپمنٹ کے لیے ایک نیا معیار قائم ہو۔
کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی کی انتھک محنت کو سراہتے ہوئےانہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ ہماری ٹیم کی لگن، تخلیقی سوچ اور انتھک کوششوں کا عکاس ہے۔ یہ اعزاز خیبر پختونخوا کے عوام کا ہے اور اس خواب کی تعبیر ہے کہ ہم اپنے صوبے کو دنیا کا ایک نمایاں سیاحتی مرکز بنائیں۔ جدت کو اپنے اقدامات کے مرکز میں رکھتے ہوئے ہم پائیدار، ڈیجیٹل طور پر ترقی یافتہ اور ثقافتی اعتبار سے مالامال سیاحت کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔ پاشا 2025 کا گولڈ ایوارڈ ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو نہ صرف خیبر پختونخوا کو ڈیجیٹل ٹورزم گورننس میں ایک رہنما کے طور پر تسلیم کرتا ہے بلکہ یہ عہد بھی دہراتا ہے کہ صوبہ اپنے ثقافت، ورثے اور ٹیکنالوجی کو یکجا کر کے ایک روشن مستقبل کی جانب گامزن ہے۔
مشہور خبریں۔
سعودی لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبہ شبوا پر 50 بار بمباری کی
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں: سعودی جارح اتحاد کے جنگجوؤں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران
جنوری
یوکرین کے ساتھ تنازعات شدید لیکن قابو میں ہیں: ڈونیٹسک
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: جبکہ روسی فوج نے مشرقی یوکرین کے بعض مقامات
ستمبر
پروگرام میں ایسا کوئی مطالبہ نہیں جس سے پاکستانی انتخابات میں مداخلت ہو، آئی ایم ایف
?️ 24 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے
مارچ
ٹورنٹو، کینیڈا کے میئر کا اخلاقی اسکینڈل کی وجہ سے استعفیٰ
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں ٹوری نے شہر کے میئر
فروری
بندرگاہوں پر پھنسے سامان کی کلیئرنس کا اصولی فیصلہ
?️ 28 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزارت خزانہ میں وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل کی زیر صدارت
جون
بھارت کا یوم آزادی برطانیہ اور یورپ میں کیسے منایا گیا؟
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: برطانیہ اور یورپ کے متعدد شہر منگل15اگست کو بھارت کے
اگست
دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنانے کے لئے متحد رہنے کی ضرورت ہے: آرمی چیف
?️ 29 جنوری 2022راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے
جنوری
پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کے معاہدے پر اتفاق
?️ 27 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان اور روس نے کراچی تا قصور گیس پائپ
اگست