خیبرپختونخوا: ہنگو میں فورسز کا آپریشن، 9 خارجی دہشتگرد ہلاک، ڈی پی او، ایس ایچ او زخمی

?️

ہنگو: (سچ خبریں) ہنگو میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 9 دہشت گرد ہلاک، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ہنگو، دوآبہ کا تھانیدار اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے کا افسر زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ہنگو کے علاقے زرگری شناواری میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کی، اس آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو خالد خان، اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) دوآبہ اور سیکیورٹی فورسز کے ایک افسر زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق آپریشن کا سلسلہ تاحال جاری ہے، علاقے میں کلیئرنس تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) کوہاٹ عباس مجید مروت ڈی پی او ہنگو کے ہمراہ ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ سید محسن نقوی نے زخمی ڈی پی او ہنگو خالد خان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے اُن کی بہادری اور عزم کو سراہا، وزیرِ داخلہ نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آخری فتح تک پر عزم ہے۔

انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے زخمی ہونے والے افسران سے بات کی، اور ان کی خیریت دریافت کی، آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو خالد خان کا کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) کوہاٹ میں آپریشن کیا جا رہا ہے، ان کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔

آئی جی ذوالفقار حمید خان کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا عزم ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔

مشہور خبریں۔

لاکھوں افراد ٹرمپ کی مواخذے کی مہم کے حامی

?️ 14 مارچ 2025سچ خبریں: امریکی کانگریس سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع

صیہونی جیلوں میں اضافے کی وجوہات

?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے نئے پبلک پراسیکیوٹر گالی بھارات میارا نے مقبوضہ

افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان میں قیام امن کے لیئے اہم تجویز پیش کرنے کا اعلان کردیا

?️ 5 اپریل 2021کابل (سچ خبریں) افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان میں امن کے

افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا معاملہ، امریکی اعلی دفاعی عہدیداروں نے اہم بیان جاری کردیا

?️ 21 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا کے اعلی دفاعی عہدیداروں نے اہم بیان جاری

پی ٹی آئی کو جنوبی پنجاب میں اہم کامیابی مل گئی

?️ 31 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب میں بڑی

نیویارک کے خونی دن؛ ایک دن میں 3 ہلاک، 21 زخمی

?️ 6 جولائی 2022سچ خبریں:  امریکہ کے شہرنیویارک میں پیر سے منگل کی صبح تک

خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کے 18 اپریل تک جاری ناقابلِ ضمانت وارنٹ قابل ضمانت میں تبدیل

?️ 31 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف

داعش کا مقابلہ کرنے کے لیے الحشد الشعبی کی خصوصی بٹالین

?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:عراق کے صوبہ دیالہ میں الحشد الشعبی کے ترجمان نے اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے