🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) صوبائی الیکشن کمشنرخیبرپختونخوا شریف اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ڈی جی لوکل گورنمنٹ الیکشن کو الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی الیکشن کمشنرخیبرپختونخوا شریف اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
جبکہ شریف اللہ کی جگہ ڈی جی لوکل گورنمنٹ الیکشن محمد رزاق کو الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا ہے۔ شریف اللہ کو الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تاہم الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا شریف اللہ کو عہدے سے ہٹانے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کے پی بلدیاتی انتخابات کا دوسرے مرحلہ کے پول ڈے مقرر کرنے کیلئے سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات دوسرے مرحلہ کیلئے معاملہ سماعت کیلئے مقرر کردیا ، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن (آج) جمعرات کو معاملے پر سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن سے مرتضیٰ جاوید عباسی سمیت متعدد درخواست گزاروں نے رجوع کررکھا ہے، سخت موسم اور برفباری کی وجہ سے الیکشن کمیشن شیڈول جاری نہیں کرسکا، درخواستگزاروں نے الیکشن کمیشن سے شیڈول تاخیر سے جاری کرنے کی استدعا کررکھی ہے، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 16 جنوری کو کرانے کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مولونا فضل الرحمان کی جمیعت علمائے اسلام پہلے نمبر پر فاتح جماعت رہی، جبکہ حکمران جماعت تحریک انصاف انتخابات میں دوسرے نمبر پر رہی۔ جبکہ بلدیاتی انتخابات میں تیسرے نمبر پر آزاد امیدواروں نے نشستیں حاصل کیں۔
مشہور خبریں۔
امریکہ نہیں چاہتا کہ داعش کاعراق میں خاتمہ ہو
🗓️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:عراق میں الفتح اتحاد کے رہنما عدی عبدالہادی نے اس بات
مارچ
کیا صیہونی رہنماؤں کو جنگی جرائم کے الزام میں گرفتار کیا جا سکتا ہے؟:برطانوی میگزین
🗓️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: برطانوی میگزین ٹائمز نے غزہ میں جنگی جرائم کے الزام
اپریل
بائیڈن کی خارجہ پالیسی کا خلاصہ "کمزور”
🗓️ 3 اگست 2022سچ خبریں:بائیڈن نے خارجہ پالیسی کے میدان میں بار بار کمزوری، شکوک
اگست
مقبوضہ فلسطین کے مکینوں میں ہتھیار کی تقسیم جاری
🗓️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں قاتلانہ حملے کی نئی کوشش کے بعد، نیتن
دسمبر
ابوظہبی نے 80 جنگجوؤں کی خریداری کا کیس بند کیا
🗓️ 30 اگست 2024سچ خبریں: فرانس میں ٹیلی گرام کے سی ای او پاول دوروف
اگست
ابوظہبی کے جدید دفاعی نظام کو خریدنے کی وجہ
🗓️ 2 فروری 2022سچ خبریں: محمد علی الحوثی نے منگل کے روز کہا کہ متحدہ
فروری
ایشیا میں کورونا سے کروڑوں بچوں کی تعلیم متاثر
🗓️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:یونیسکو اور یونیسیف نے بتایا کہ 2020 کے شروں میں کورونا
اکتوبر
پنجاب حکومت نے لاہور ایمرجنسی بلاک بنانے کا اعلان
🗓️ 9 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت
ستمبر