?️
پشاور(سچ خبریں) وزیر اعلی ہاؤس خیبرپختونخوا کے چھ ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ ملازمین میں کورونا کی تصدیق کے بعد وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے معمول کی سرگرمیاں محدود کردیں اور منتخب عوامی نمائندوں کے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی محدود کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی ہاؤس خیبرپختونخوا کے چھ ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ، جس کے بعد وزیر اعلی ہاؤس کے تمام ملازمین کے لیےکورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیتے ہوئے عام ملاقاتیوں کی آمد پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔
وزیر اعلی ہاؤس کے ترجمان کے مطابق معمول کے سرکاری اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کئے جائیں گے اور وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاسوں میں احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل یقینی بنایا جائے گا۔وزیراعلیٰ کےپی محمود خان کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی شدت میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد اور فیس ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں میں وزیراعلی کا کوئی قریبی ملازم شامل نہیں، وزیراعلی کے انتہائی قریبی افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں، قریبی افراد میں پی ایس او ، پریس سیکرٹری ،ایس او اور پرسنل ویٹر شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق کورونا کا شکار ہونے والوں میں وزیراعلی ہاوس کا باروچی ، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کا ایک اہلکار اور ٹیلی فون ایکسچینج کا بھی ایک اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کی غزہ پر بمباری کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ پر بمباری کے خلاف جمعہ
اکتوبر
شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس
?️ 4 اگست 2022ملتان: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شاہ
اگست
سیکڑوں بین الاقوامی تنظیموں اور شخصیات کی غزہ کے حوالے سے یمن کے مؤقف کی حمایت
?️ 8 جون 2024سچ خبریں: غزہ کے حوالے سے یمن کے مؤقف کی حمایت میں
جون
امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں کا یمن کی فضائی حدود سے فرار
?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج نے ایک منفرد کارروائی کرتے ہوئے امریکی
دسمبر
وزیراعظم نے ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کا افتتاح کردیا
?️ 5 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ہکلہ ڈی آئی خان
جنوری
پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن سے مطالبہ
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن
جولائی
روس یورپ کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرسکتا ہے؛زیلنسکی کا دعویٰ
?️ 25 اکتوبر 2022سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے اپنے ملک کے عوام سے بجلی کی
اکتوبر
3 سال بعد جمال خاشقجی کا قتل ایک ایسا کیس جو سعودی جرائم پر پردہ ڈال کر بند کیا گیا
?️ 2 اکتوبر 2021سچ خبریں: 2 اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے
اکتوبر