خیبرپختونخوا میں ٹک ٹاک حکومت ہے، سزا یافتہ مجرم سے سیاسی مشاورت نہیں کی جاسکتی۔ عطا تارڑ

عطا تارڑ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا کی موجودہ حکومت اور وزیراعلی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں دراصل ٹک ٹاک حکومت قائم ہے، جہاں عوام کی خدمت کے بجائے وقت دھرنوں میں ضائع کیا جا رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سہیل آفریدی امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے پر توجہ دینے کے بجائے اڈیالہ جیل کے چکر لگانے میں مصروف ہیں۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وہ اختیار ولی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے خیبرپختونخوا آئے تھے، جہاں انہوں نے واضح کیا کہ اختیار ولی صوبے کے عوام کی سچی آواز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی ترجیحات غلط سمت میں ہیں اور عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے سیاسی تماشوں کو فوقیت دی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی غیر قانونی ڈیمانڈ کررہے ہیں، جو جیل مینوئل کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی سزا یافتہ قیدی سے سیاسی مشاورت نہیں کی جاسکتی، اس لیے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا بار بار مطالبہ غیر قانونی ہے۔ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں اور کسی اور قیدی کو اس سطح کی سہولتیں کبھی نہیں دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا یافتہ ہیں اور ان کے حق میں بھارتی میڈیا مہم چلا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

کشمیریوں کی جدوجہد کو ہرگز فراموش نہیں کرسکتے: جنرل باجوہ

?️ 16 مئی 2021راولپنڈی(سچ خبریں )پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے

شہید نصر اللہ نے مشکل ترین حالات کے لیے مزاحمت کو تیار کیا

?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمود

یمنی فوج امریکہ کو منہ توڑ جواب دے گی : انصاراللہ

?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں:انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی کے ایک وفد نے

صیہونی شہریوں میں ابھی تک خوف و ہراس کا ماحول؛صیہونی اخبار کا انکشاف

?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے میزائل

مقبوضہ علاقوں میں خانہ جنگی کے بارے میں صیہونی پولیس کا انتباہ

?️ 19 فروری 2023سچ خبریں:صہیونی ٹی وی چینل 12 سے شائع ہونے والے ایک بیان

مقبوضہ فلسطین میں تیسرے انتفاضہ کے بڑھتے آثار

?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں شہادت طلبانہ کاروائیوں میں

پاک فوج نے کہا کہ پاک فوج سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہے

?️ 27 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاک فوج سرحدوں

میں آج سے ماہرہ خان ہوں، جو کرنا ہے، کرلو، رابعہ کلثوم

?️ 13 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ رابعہ کلثوم نے پی ٹی آئی کے چیئرمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے