?️
خیبرپختونخوا(سچ خبریں)خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات نشست پر دوبارہ گنتی کے لئے ریٹرننگ آفیسرنے سینیٹ انتخابات سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہے ، موقف سننے کے بعد درخواست پر سماعت 6 اپریل کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات نشست پر دوبارہ گنتی کی درخواست کی سماعت ہوئی تو درخواست گزار تاج آفریدی کے وکیل وسیم سجاد الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔وکیل وسیم سجاد نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور نہیں کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پریزائیڈنگ افسر نے ہماری درخواست قبول نہیں کی، سینیٹ انتخابات کے نتائج کسی بھی وقت چیلنج کیے جاسکتے ہیں۔وکیل وسیم سجاد نے کہا کہ قومی اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے نتائج کی دوبارہ گنتی کی گئی خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے ووٹ ہمیں نہیں دکھائے گئے۔
ریٹرننگ آفیسرنے سینیٹ انتخابات سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کراتے ہوئے کہا کہ ہم نے فریقین کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی کی، ووٹوں کی گنتی کے بعد تاج آفریدی نے رات گئے درخواست دی ہم نے ووٹوں کی گنتی کی درخواست مسترد نہیں کی، ان کو قانونی راستہ بتایا۔
ممبر الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ فریقین کو مطمئن کرنے کیلئے سماعت کررہے ہیں۔ موقف سننے کے بعد درخواست پر سماعت 6 اپریل کے لیے ملتوی کر دی گئی۔تاج آفریدی نے خیبرپختونخوا سے ذیشان خانزادہ کی کامیابی کو چیلنج کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
طالبان کی عسکری طاقت اور افغانستان کا مستقبل
?️ 27 مارچ 2021(سچ خبریں) سماجی انصاف کی کیسی ستم ظریفی ہے کہ روس، امریکا،
مارچ
امریکہ کے پاس ایران، روس اور چین کے خلاف فوجی تیاری کا فقدان
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: مشہور امریکی کالم نگار اور مصنف تھامس فریڈمین نے نیویارک ٹائمز
ستمبر
کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم پی ایس ایل کے رنگ میں رنگ دیا گیا
?️ 15 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} پی ایس ایل یعنی پاکستان سپر لیگ سیزن 6
فروری
ہمیں مردوں کی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے: مہوش حیات
?️ 26 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و
جولائی
ایرانی ڈرونز اور ہائبرڈ وارفیئر؛ اسرائیل کے خلاف ایران کی مہلک عسکری صلاحیتیں
?️ 23 جون 2025 سچ خبریں:ایران کی ڈرون اور میزائل ٹیکنالوجی کی ترقی، جنگِ نامتقارن
جون
صیہونی فضائیہ کے کمانڈر کے ساتھ نیتن یاہو کی زبانی تکرار
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:نیتن یاہو نے وزارت جنگ کے ہیڈکوارٹر میں اس حکومت کے
اگست
الحیاہ: ہم نے جنگ کو روکنے کی پوری کوشش کی۔ ہم ایران کے شکر گزار ہیں
?️ 10 اکتوبر 2025سچ خبریں: حماس کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے صیہونی حکومت کے
اکتوبر
مزاحمتی حکمت عملی میں تبدیلی
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں مزاحمتی محور نے حزب اللہ کے سیکرٹری
اکتوبر