خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن سے قبل پیپلز پارٹی وفد کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) خیبرپختوا میں سینیٹ انتخابات سے قبل سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی، پیپلز پارٹی وفد نے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت خیبر پختونخوا کے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، سید خورشید احمد شاہ، ظاہر شاہ، اکرم خان درانی، مولانا لطف الرحمٰن، مولانا اسعد محمود، زاہد درانی، اسجد محمود اور دیگر شریک تھے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ سیاسی بیٹھک کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، ہماری ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے، کبھی آن کیمرا تو کبھی آف کیمرا، سال کے 12 ماہ ہماری ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا ہے کہ تحریک انصاف اختلافات کا شکارہے، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر کے خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن میں زیادہ نشتیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

فیصل کریم کنڈی نےکہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں سینیٹ الیکشن کے دوران ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کا فیصلہ کیا تھا، موجودہ حکومت میں جو لوگ بیٹھے ہیں، اگر اپوزیشن کےساتھ مل بیٹھ کر کوئی مشترکہ فیصلہ کرتے ہیں تو اچھی بات ہے اور اگر میدان لگتا ہے تو پھر جنگ اور محبت میں ہر چیز جائز ہوتی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سیاست اور الیکشن میں اتحاد بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں، سیاسی لوگ آپس میں ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی اسی رہائش گاہ پر آپ نے رمضان میں پی ٹی آئی کے لوگوں کو یہاں دن رات دیکھا ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن پی ٹی آئی کے سیاسی مسیحا بنے ہوئے تھے، پی ٹی آئی کے 2 چیپٹر تھے ، ایک اسلام آباد اور دوسرا خیبرپختونخوا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ان کے پاؤں پڑتا تھا اور خیبرپختونخوا چیپٹر ان کو بُرا بھلا کہتا تھا، لہذا سیاست میں اتحاد بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں، اسے آپ پی ڈی ایم کا نام دیں یا کوئی اور نام دے دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ہم پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بلکہ ان کے اتحادی تھے، خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتیں اے این پی، جے یو آئی، پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ (ن)، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین ہے، ہم چاہتے ہیں سب اپوزیشن جماعتیں مل کر اپنا کردار ادا کریں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ ملاقات میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشست گردی کے حوالے سے بات چیت ہوئی، کے پی حکومت نے صوبہ دہشت گردوں کے حوالے کر کے خود لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا ہے، ان کا صرف ایک ہی ایجنڈا ہے کہ ہم پیسہ کس طرح کمائیں، نوکریاں کس طرح بیچیں اور کمیشن کیسے بنائیں ؟

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع جو وزیر اعلیٰ کا اپنا حلقہ بھی ہے وہاں عصر کے بعد دہشتگرد سڑکوں پر نکل آتے ہیں، گزشتہ روز بلوچستان میں بھی ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جب تک قوم اور ہم دہشت گردوں کیخلاف متحد نہیں ہوں گے امن نہیں آئے گا۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ بھارت اور اسرائیل کے ایجنڈے کے پر کام کرنے والوں کے خلاف ہمیں اکھٹا ہونا ہوگا، ہم نے 2008 سے 2013 تک امن کا ایک مشکل سفر طے کر کے صوبہ پی ٹی آئی کے حوالے کیا تھا، آج انہوں نے صوبے کو تباہ حال کر دیا ہے ، سیاحت سیاحت کر رہے تھے اسے بھی برباد کر دیا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ بلوچستان کے بیشتر دہشت گردی کے واقعات میں افغانستان اور بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ شامل ہے، ان کی سرزمین استعمال ہوتی ہے، کے پی میں ہونے والی دہشتگردی میں افغانستان کی زمین استعمال ہوتی ہے۔

ملک دشمن بھاررت اور اسرائیل وہاں پر کام کر رہے ہیں، 80 فیصد سے زائد واقعات میں افغانستان کی سرزمین استعمال ہوتی ہے، ہم نے بارہا افغان حکومت کو کہا ہے اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دیں لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہو رہے، پاکستان کی فوج نے ایک گھمنڈی فوج کو 4 دن میں شکست دے کر باقیوں کو سبق دیا ہے لہذا ہم اپنے دشمنوں کو ٹھکانے لگانا جانتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

بحرین میں صیہونی حکومت کے لئے نصابی کتابوں کو بدلنے پرانتباہ

?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں: کی متعدد سیاسی انجمنوں نے آل خلیفہ کی تعلیمی پالیسیوں

یمنی فوج کا اسرائیلی ایئر بیس پر میزائل حملہ  

?️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اعلان

میڈلین جہاز، وہ فرشتہ جو بھوکے بچوں کو بچاتا ہے۔ عین مطابق نقاط سے مسافروں تک

?️ 9 جون 2025سچ خبریں: انسانی امداد لے جانے والے میڈلین جہاز نے صیہونی حکومت

وزیر اعظم کا قومی اور صوبائی اسمبلی ارکان کے لئے کروڑوں کا بڑا اعلان

?️ 28 جنوری 2021وزیر اعظم کا قومی اور صوبائی ارکان کے لئے کروڑوں کا بڑا

اسرائیلی پولیس کی وحشیانہ کاروائی، چہرے پر فلسطینی جھنڈا بنانے کے جرم میں بچی کو گرفتار کرلیا

?️ 4 جون 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں)  اسرائیلی پولیس نے ایک وحشیانہ کاروائی کے

مغربی اتحاد میں ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں کیا ہو رہا ہے؟

?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: رویٹرز نے اطلاع دی ہے کہ مغربی اتحاد میں ایران

امریکی خارجہ پالیسی کس طرف جا رہی ہے؟

?️ 22 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ الجھن کا شکار ہے، اس کی خارجہ پالیسی متضاد ہو

بریکس کا ٹرمپ کی تجارتی دھمکیوں کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر غور

?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:بریکس ممالک کے اعلیٰ سفارتکار برزیل میں جمع ہوئے تاکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے