خیبرپختونخوا: سیلاب متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی، بحالی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

علی امین گنڈاپور

?️

پشاور (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سیلاب متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی، بحالی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت سیلاب متاثرہ اضلاع کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں مشیر خزانہ، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری ریلیف، ڈی جی پی ڈی ایم اے اور متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز شریک ہوئے، اجلاس میں بارشوں اور سیلابوں سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کے کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ سیلابوں میں 411 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 352 کے لواحقین کو معاوضوں کی مد میں ادائیگی مکمل کر دی گئی ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین میں اب تک 704 ملین روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں، اسی طرح 132 زخمیوں میں سے 60 کو معاوضوں کی مد میں 30 ملین روپے ادا کئے گئے ہیں۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا ہے کہ متاثرہ گھروں کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا گیا ہے، 571 مکمل تباہ شدہ گھروں میں سے 367 کے مالکان کو اور 1983 جزوی متاثرہ گھروں میں سے 1094 کے مالکان کو معاوضے دیئے جا چکے ہیں، مجموعی طور پر گھروں کے نقصانات کی مد میں 595 ملین روپے ادا کئے گئے ہیں جبکہ باقی ماندہ معاوضوں کی ادائیگی آئندہ دو روز میں مکمل کی جائے گی، متاثرہ خاندانوں میں اب تک 29 ہزار 631 فوڈ پیکجز بھی تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے ہدایت کی کہ معاوضوں کی ادائیگی کے فوری بعد بحالی کے عمل کا آغاز کیا جائے اور متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے ڈپٹی کمشنرز خود نگرانی کریں۔

انہوں نے کہا کہ پی سی ون دفاتر میں بیٹھ کر نہیں بلکہ فیلڈ میں جا کر تیار کئے جائیں جبکہ دریاؤں اور آبی گزرگاہوں کی ڈیسلٹنگ اور حفاظتی پشتوں کی تعمیر کے لئے ایک بڑا ون ٹائم منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن خطے میں اپنے بے نتیجہ دورے کی وجہ سے تنقید کی زد میں

?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:     امریکی صدر جو بائیڈن کے سعودی عرب اور مقبوضہ

عراقی ہیکرز کے ہاتھوں صیہونی لگاتار سائبر حملوں کا شکار

?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:عراق سے مسلسل دو روز تک صیہونی حکومت کی ویب سائٹس

امریکہ غبارے کے واقعے کو ہمیں بدنام کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے: چین

?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا نے خبر دی کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن

 امارات سے آنے والے دو جہاز بغیر اجازت یمن کی بندرگاہ المکلا میں داخل ہوئے:سعودی اتحاد کے ترجمان

?️ 31 دسمبر 2025  امارات سے آنے والے دو جہاز بغیر اجازت یمن کی بندرگاہ

سویلنز کے ملٹری ٹرائل کا کیس: زیر حراست افراد کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی استدعا مسترد

?️ 10 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سویلینز

عراقی جمعیت علمائے اہلسنت کا الحشد الشعبی کے بارے میں اہم بیان

?️ 27 جون 2021سچ خبریں:عراقی جمعیت علمائے اہلسنت کے سربراہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں

یورپ میں ہڑتالوں کا موسم؛ تازہ شروع ہونے والا بحران

?️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:یورپ میں ان دنوں ہونے والی ہڑتالیں اور احتجاج یورپی ممالک

صیہونی کابینہ تحلیل ہونے کے قریب

?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اتحاد میں شامل جماعتوں کے مابین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے