?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت دہشتگردوں کی اتحادی بنی ہوئی ہے، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا اگر فیصلہ ہوا تو یہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں جو باتیں کیں وہ سب حقائق پر مبنی ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کا دہشتگردی کےحوالے سے رویہ مناسب نہیں، یہ کہنا کہ ہم آپریشن نہیں ہونے دیں گے یہ دہشتگردوں کی حمایت کرنے کے مترادف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپریشن نہ ہونے دینا سے مراد زیادتی روکنے والے کے بجائے زیادتی کرنے والے کا ساتھ دینا ہے،جب افواج جنگ لڑ رہی ہیں تو پھر سیاسی مصلحتوں کا شکار نہیں ہوتے ،یہ ملک ہم سب کا ہے، اس پر کسی کی اجارہ داری نہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو دہشت گردوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے، دشمن چاہے بھارت ہو یا دہشتگرد سلوک وہی ہو گا جو دہشتگردوں کیساتھ ہوتا ہے۔ گھر کے اندر سے آوازیں آ رہی ہیں کہ آپریشن نہیں ہونے دیں گے تو پھر اور کیا حل ہے؟۔
ان کا کہنا تھا کہ خطے میں قیام امن کیلئے ہم نے ہر ممکن کوشش کی،امن قائم کرنے کیلئے ہم نے براہ راست کابل حکومت سے بھی بات کی،آج بھی دوست ممالک ثالثی کا کردار نبھائیں تو ہم ابھی بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔


مشہور خبریں۔
مظلوم کی حمایت کرنے کی سزا
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ کی پٹی میں جاری جرائم کے دنیا
اکتوبر
الاقصیٰ طوفان حملہ آوروں کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:گذشتہ روز اس تحریک کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح
اکتوبر
سعودی شہزادے کو ملکہ کی آخری رسومات میں شرکت کی دعوت متنازعہ
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانیہ کی جانب سے سعودی عرب کے ولی عہد اور ڈی
ستمبر
بن سلمان کے خوابوں کی مخالفت کرنے پر2 سعودی شہریوں کو50 سال قید کی سزا
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی ایک عدالت بن سلمان کے نیوم پروجیکٹ کی
ستمبر
آئی ٹی انڈسٹری، انٹرنیٹ کی سست رفتاری یا بندش کے مسلسل خوف میں مبتلا
?️ 12 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام خاص طور پر آئی ٹی انڈسٹری
دسمبر
پاکستان میں پاک فوج اورجمہوری قوتیں ایک پیج پرہیں
?️ 2 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپنے
جولائی
امریکی سرحدی شہر تباہی کے دہانے پر
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکہ کے جنوب میں ایک سرحدی شہر لاکھوں پناہ گزینوں
ستمبر
رولز میں ترمیم : کسی بھی شہری کیلئے کسی بھی شہر میں پاسپورٹ بنوانا ممکن ہوگیا
?️ 31 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اب کوئی بھی شہری کسی بھی شہر سے
اکتوبر