?️
بونیر: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک اور 2 زخمی جبکہ 2 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بونیر میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشت گرد سلیم ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔
مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہا، وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا اور حکومت نے اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے حوالدار مدثر اور لانس نائیک حسیب جاوید شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، مزید کہا کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے بونیر میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کی ہے۔
دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہا، وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا اور حکومت نے اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔
ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران شہید جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی، شہدا پوری قوم کا فخر ہیں۔


مشہور خبریں۔
آدھے برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس سے مطمئن نہیں
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: کنزرویٹو پارٹی کے 57.4 فیصد ارکان نے انگلینڈ
ستمبر
مولانا اپنی سیاسی انا کی تسکین کے لیے جمہوری نظام سے نہ کھیلیں
?️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ
اکتوبر
فلسطین کی نئی مجاہد نسل کا کیا مقام ہے؟
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:مغربی کنارے میں صیہونی مخالف کارروائیوں میں شدت اور صیہونیوں اور
جون
وزیر خارجہ کا چین کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ
?️ 16 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور چین کے
مئی
لاس اینجلس آتشزدگی، نورا فتیحی کیسے محفوظ رہیں؟
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: مراکشی نژاد بھارتی اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی نے انکشاف
جنوری
ایران کے خلاف ہمارے تمام آپشنز ناکام ہو چکے ہیں؛امریکی کانگریس کے ریسرچ سینٹر کا اعتراف
?️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کے تحقیقی مرکز نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں
مارچ
صیہونی حملے کے بعد تہران کی صورتحال؛روسی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:ماسکو کے روزنامہ کامرسانت نے تہران میں موجود روسی محقق
جون
عاصمہ جانگیرکانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران شہری کا غزہ کے معاملے پر احتجاج
?️ 28 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں انسانی حقوق سے متعلق کانفرنس میں فلسطین
اپریل