خیبرپختونخواہ پورے ملک کو بجلی فراہم کرتا ہے، صوبے کیساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک ہو رہا ہے،عمر ایوب

?️

خانپور: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ پورے ملک کو بجلی فراہم کرتا ہے، صوبے کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہو رہا ہے، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کے ذریعے ووٹ نہ دینے کا بدلہ لے رہی ہے،ہم ہر فسطائیت اور انتقامی کارروائی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

خانپور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے مقدمات کو غلط سمت موڑا جا رہا، بشریٰ بی بی کو بھی ناجائز مقدمے میں گھسیٹا جا رہا ہے۔

عمران خان بہت جلد ہم سب کے درمیان ہوں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کو حق گوئی پر سلام پیش کرتا ہوں۔ ججز کے انصاف کی وجہ سے ایک حوصلہ پیدا ہوا، پرامید ہیں کہ جبر اور ظلم کی رات جلد ہی چھٹ جائے گی۔

 اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ خانپور میں بجلی اور سوئی گیس کی مد میں 14 ارب کے ترقیاتی کام کروائے، واپڈا حکام کو اپنے چیمبرمیں طلب کر کے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق دریافت کیا، واپڈا ذمہ داران کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔

فقط بہانے سننے کو ملے۔میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوا، میرے اوپر فقط پنڈی شہر میں لاتعداد جھوٹے مقدمات درج ہیں، ناکردہ گناہ کی سزا بھگت رہا ہوں جو فقط انتقامی کارروائی ہے۔خواتین پرجھوٹے سیاسی کیس بنائےاس سےخواتین کی توہین ہوئی،۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قید میں رکھنے کا کیس مر چکا ہے۔سیاسی طور پر بنائے گئے کیسز میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔خاور مانیکا نے گزشتہ روز عدالت میں اشتعال انگیز گفتگو کی لیکن اس پر ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔خاور مانیکا نے کل عدالت میں نامناسب الفاظ کا استعمال کیا۔عدالتوں پر یقین ہے ہمیں ضرور انصاف ملے گا۔

مشہور خبریں۔

غزہ کے شمال میں ایک فلسطینی بچے کا جمنا اور شہداء کی لاشوں پر کتوں کا حملہ

?️ 27 دسمبر 2024سچ خبریں: شمالی غزہ کے کمال عدوان اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر حسام

وفاقی حکومت سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تمام روابط ختم کر دیں، اسد قیصر کی تجویز

?️ 30 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف  کے مرکزی رہنما اسد قیصر

برطانیا میں ایک اور زبردست ہڑتال

?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں:برطانوی ریلوے کے ملازمین نے اپنی تنخواہوں اور کام کے حالات

مہاجرین سے متعلق امریکہ کی درخواست مسترد

?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: امریکی حکومت کی درخواست، جس میں مہاجرین کو ان کے

چین افریقہ میں سیکیورٹی کا نیا کھلاڑی

?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:   چین سیاہ براعظم کو اپنے دیرینہ مغربی دوستوں اور سابق

پاک-بھارت ڈی جی ایم اوز کا آج پھر رابطہ، اگلا مرحلہ مذاکرات کا ہوگا، اسحٰق دار

?️ 18 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز

بارود سے فلسطینیوں کی آواز دبائی نہیں جاسکتی، پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا، وفاقی وزیرقانون

?️ 14 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا

ٹرمپ کی باتیں بائیڈن کی نائب کی زبانی

?️ 8 جون 2021سچ خبریں:امریکی نائب صدر نے لاطینی امریکہ کے دورے کے دوران ڈونلڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے