?️
پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت کا کسانوں کو مفت بیج فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی مرحلے میں صوبے کے 7 اضلاع میں کسانوں کومفت بیج دیئے جائیں گے، جن میں پشاور، سوات، دیر، نوشہرہ، ڈی آئی خان، مردان اور چارسدہ شامل ہیں جہاں کسانوں میں گندم، چاول، مکئی اور دیگر اجناس کے بیج مفت تقسیم کیے جائیں گے، کسانوں کو بیج اضلاع کے درجہ حرارت اور ماحول کے مطابق دیا جائے گا، ابتدائی مرحلے میں خیبرپختونخواہ کے 4 لاکھ 53 ہزار کسان اس سے مستفید ہوں گے۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر زراعت سجاد بارکوال نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے کسانوں کوبھی مفت بیج دیں گے، جس علاقے میں جو بیچ پیدا ہو سکتا ہے وہاں کے کسانوں کو وہی بیج دیا جائے گا، اگلے مرحلے میں تمام اضلاع کے کسانوں کومفت بیج جلد دیا جائے گا، کوشش ہے کسانوں کو سپورٹ فراہم کریں، جلد ہی صوبے کے کسانوں کو مفت کھاد بھی فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ایگریکلچر ٹرانسفرمیشن پلان کے تحت خیبرپختونخواہ کے پہلے سنٹر آف ایکسیلنس سنٹر کے قیام پر کام مکمل کرلیا گیا ہے، عمران خان نے پاکستان میں کل دس سینٹرز کے قیام کا اعلان کیا تھا جس میں سے دو کا قیام خیبرپختونخوا میں ہونا تھا، صوبے کے پہلے سینٹر کو ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ ترناب پشاور میں قائم کیا گیا ہے جس کا افتتاح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کیا، اس سینٹر کے قیام سے جہاں تحقیق کو فروغ ملے گی تو وہیں خیبرپختونخواہ میں نئی اور ضرورت کے مطابق پیدوار بھی ممکن ہو جائے گی۔
صوبائی وزیر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کبھی کسی بھی معاملے میں مایوس نہیں کیا، وہ تمام اہداف حاصل کر رہے ہیں جس کا وعدہ عوام کے ساتھ کیا گیا تھا، عمران خان اور وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر صوبے کے واحد اور پہلے سینٹر آف ایکسیلنس پر بہت تیزی کے ساتھ کام ہوا ہے، اس سینٹر کی چائنہ شنگھائی کے ساتھ وابستگی ہے وہاں کے لوگ اس سینٹر میں قیام کریں گے جب کہ یہاں کے لوگ وہاں جاکر نئے تجربات سے سیکھیں گے۔
مشہور خبریں۔
زیلینسکی اور تلخ حقیقت
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:روسی امور کے تجزیہ کار وانس السید نے الخلیج ویب سائٹ
جولائی
آرمی چیف سے مختلف ممالک کے سفیروں نے ملاقات کی
?️ 12 اگست 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مختلف ممالک
اگست
بارشوں کے بعد بڑے ڈیموں کی سطح میں معمولی بہتری
?️ 6 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مارچ میں گلیشیئرز پگھلنے اور بارشوں سے بہاؤ
اپریل
بحرین میں 8 شہریوں کو دہشتگردی کے الزام میں عمر قید کی سزا
?️ 1 فروری 2021سچ خبریں:آٹھ بحرینی شہریوں کو دہشت گردی کے بے بنیادالزامات کے تحت
فروری
لبنان کے نئے وزیراعظم کون نواف سلام ہیں؟
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:لبنان کے صدر جوزف عون نے نواف سلام کو اس ملک
جنوری
غیر ملکی افواج کے نکلتے ہی کابل ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبہال لیں گے: طالبان
?️ 29 اگست 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے نئے
اگست
جانسن کا جوا سعودی تیل کے ساتھ
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن آئندہ چند گھنٹوں میں مشرق
مارچ
آئندہ ہفتے سے ویکسین مہم کی رفتار مزید تیز کرنے جا رہے ہیں: اسد عمر
?️ 19 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر
جون