خیبرپختونخوا؛ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 358 افراد جاں بحق، 780 مکانات متاثر

سیلاب

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور اچانک سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی و مالی نقصانات بارے صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے رپورٹ کر دی ہے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں اب تک 358 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 181 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 287 مرد، 41 خواتین اور 30 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 144 مرد، 27 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں مجموعی طور پر 780 مکانات متاثر ہوئے، جن میں سے 431 کو جزوی اور 349 کو مکمل نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا کا ضلع بونیر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں اب تک 225 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، دیگر متاثرہ اضلاع میں سوات، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ، دیر لوئر، بٹگرام اور صوابی شامل ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ موجودہ بارشوں کا سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، ترجمان کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے اور عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا موسمی صورتحال سے متعلق معلومات کیلئے ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

چین، سعودی عرب اور یو اے ای کا قرضوں کے بارے میں اعلان

?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ چین، سعودی عرب

7 اکتوبر سے یکم اپریل تک حماس اور ایران کے خلاف صیہونیوں کی غلطیاں

?️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: اب جبکہ غزہ کی جنگ کو چھ ماہ سے زیادہ

امریکہ نے یوکرین کو 800 ملین ڈالر کی فوجی امداد کی منظوری دی

?️ 14 اپریل 2022سچ خبریں:  خبر رساں ذرائع نے بدھ کی شب اطلاع دی ہے

کل جماعتی حریت کانفرنس کا کشمیری نظر بندوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

?️ 5 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر

صحت کے اخراجات حکومت اٹھا رہی ہے: فواد چوہدری

?️ 2 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے صحت کے

بگرام بیس کے حوالے سے ہیبت اللہ اخوندزادہ کی سینئر طالبان رہنماؤں سے اہم ملاقات

?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: افغان ذرائع نے المیادین کو بتایا ہے کہ طالبان کے رہبر

ملک میں پٹرول کی کمی ہو سکتی

?️ 4 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا امکان پیدا ہو

لاس اینجلس میں لگی آگ سے ہلاکتوں کی بڑھتی تعداد

?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ کے دوسرے بڑے شہر لاس اینجلس میں لگی خوفناک آگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے