?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا موجودہ نظام کو ’ہائبرڈ ماڈل‘ کہنا پاکستان میں ’دکھاوے کی جمہوریت‘ کی عکاسی کرتا ہے۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، پنجاب حکومت کے سابق وزرا ڈاکٹر یاسمین رشید اور میاں محمود الرشید، سینیٹر اعجاز چوہدری اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کوٹ لکھپت جیل سے اپنے مشترکہ کھلے خط میں کہا ہے کہ خواجہ آصف کا ’ہائبرڈ نظام‘ کے بارے میں بیان جمہوریت کی توہین ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ’ اس بیان کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تائیڈ حاصل تھی کیونکہ وہ (خواجہ آصف) ان کے بڑے ترجمان ہیں’۔
مشترکہ خط میں انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کے عوام ان کے بیان سے متفق نہیں ہیں کیونکہ وہ حقیقی جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا کہ گزشتہ برس 8 فروری کو پاکستانی عوام نے اُن کی پارٹی کو واضح مینڈیٹ دیا تھا، تاہم پاکستان مسلم لیگ (ن) میں اقتدار کی ہوس بہت زیادہ تھی، الیکشن کمیشن اور عبوری حکومت کی ملی بھگت اور ’دھوکا دہی کے ذریعے فارم 47 حکومت‘ وجود میں آئی، جسے اب ہائبرڈ طرز کی حکومت کہا جا رہا ہے‘۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے مزید کہا کہ کیا یہ توہین کافی نہیں تھی کہ وزیراعظم پاکستان نے عجلت میں آکر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ’نوبیل امن انعام‘ کے لیے نامزد کر دیا، سفارش کے اگلے ہی روز ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر امریکیوں نے ایران پر بمباری کر دی۔
خط میں کہا گیا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کہاں کھڑا ہے امریکیوں کو یہ معلوم تھا کیونکہ وزارت خارجہ کے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ’پاکستان غزہ میں نسل کشی اور ایران پر اسرائیل کے مسلط کردہ جنگ کی مذمت کرتا ہے‘۔ آج پاکستان کے عوام غزہ اور ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔
تحریک انصاف کے جیل میں قید رہنماؤں نے کہا کہ ’ہمیں یقین ہے کہ آج ہر شخص افسوس کر رہا ہوگا کہ یہ کیا ہوا؟ امریکی ہمارے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں اور پاکستانی حکومت کی جانب سے اس کی مذمت کے اعلانات محض دکھاوا ہیں، یہ سب کچھ صرف عوام کو مطمئن کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، کیا واقعی ایسا ہے؟ اگر ہاں، تو ہمیں اپنے آپ پر شرمندگی ہونی چاہیے‘۔
پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان دوبارہ کسی جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ نہیں بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم پہلے ہی ضیا الحق اور سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں افغانستان جنگ کے دوران بہت زیادہ نقصانات اٹھا چکے ہیں‘۔
جیل میں قید تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اپنے مشترکہ خط میں واضح کیا کہ وہ غزہ اور ایران کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم مکالمے، تناؤ میں کمی اور پر امن طریقے سے ساتھ رہنے پر یقین رکھتے ہیں‘۔


مشہور خبریں۔
شام میں امریکی-صیہونی منصوبہ عرب حکمرانوں کے لیے خطرے کی گھنٹی
?️ 19 جولائی 2025 سچ خبریں:شام میں جاری بدامنی محض داخلی بحران نہیں بلکہ اسرائیل
جولائی
غزہ میں دوہرے معیار کا الزام
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:Ursula von der Leyen نے برسلز میں یورپی یونین کے سفیروں
نومبر
شام کو سب سے زیادہ کس نے لوٹا؟
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا
ستمبر
دیکھنا ہوگا جنگ بندی معاہدے پر کتنا عمل ہوتا ہے، خواجہ آصف
?️ 20 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں دہشت گردی پر
اکتوبر
مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لیے چین کا مشورہ
?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: گزشتہ شب مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی
دسمبر
امریکہ اور چین کے درمیان لاطینی امریکہ میں اثر و رسوخ کی کشمکش
?️ 24 ستمبر 2025امریکہ اور چین کے درمیان لاطینی امریکہ میں اثر و رسوخ کی
ستمبر
شام کے بارے میں ترک وزیر خارجہ کے ایران پر عائد الزامات کہاں تک صحیح ہیں؟
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے بارے میں ایران کے ساتھ معاہدے پر مبنی ترکی
دسمبر
نظرثانی کیس، وکیل کے بیمار ہونے پر خود فائز عیسی نے دئے دلائل
?️ 1 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} عدالت عظمیٰ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی
مارچ