?️
پشاور: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد دھڑا دھڑ قانون سازی کی جارہی ہے، آئینی ترمیم کی روح کی نفی کرنا قابل مذمت ہے، حکومت کو اس پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔
بلور ہاؤس پشاور میں سابق سینیٹر الیاس بلور کی تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں سیکیورٹی کے معاملات بہت خراب ہیں، یہ معاملہ آج سے نہیں بلکہ گزشتہ 15 سال سے ہے جس کی وجہ سے صوبے کی عوام کرب سے گزر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسری طرف بلوچستان میں بھی یہی صورتحال ہے، حکومتی رٹ کہیں پر بھی نظر نہیں آرہی، حکومتیں عوام کی حفاظت پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے اپنی سیاست پر ساری توانائیاں صرف کررہی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اختلاف رائے کا حق حاصل ہے لیکن اختلاف کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے بعد ایسے بل لائے جارہے ہیں جو قانون کے ضمرے میں آتے ہیں اور انہیں دھڑا دھڑ منظور کیا جارہا ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کی روح کی نفی کرنا قابل مذمت ہے، حکومت کو اس پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسری طرف بلوچستان میں بھی یہی صورتحال ہے، حکومتی رٹ کہیں پر بھی نظر نہیں آرہی، حکومتیں عوام کی حفاظت پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے اپنی سیاست پر ساری توانائیاں صرف کررہی ہیں۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اگر 26 ویں آئینی ترمیم سے بنیادی انسانی حقوق سے متعلق شق نمبر 8 نکالنا اور اس کے بعد شق کی بنیاد پر کسی کو بھی گرفتار کرنے سے آج ہر پاکستانی پیدائشی طور پر مشکوک ہوگیا ہے، یہ چیزیں بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہیں۔


مشہور خبریں۔
شہباز گل نے قیمتی تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرادیا
?️ 9 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز
نومبر
غیر سنجیدہ مقدمات عدالتوں کے بوجھ میں اضافے کا باعث بنتے ہیں، سپریم کورٹ
?️ 27 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے بدنیتی، اشتعال انگیزی اور قیاس
جنوری
ڈپریشن، دولت اور اپنوں سے محبت کی بات پر رومیسہ خان کو تنقید کا سامنا
?️ 28 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکارہ رومیسہ خان کی جانب
دسمبر
الخلیل میں صیہونیوں کی خود کشی؛ اسرائیلی لڑکی کا ہوا قتل
?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے فوجیوں نے آج صبح غزہ کی پٹی پر
مئی
۷ اکتوبر کی ناکامی کو چھپانے کی نیتن یاہو کی ناکام کوشش
?️ 18 نومبر 2025 ۷ اکتوبر کی ناکامی کو چھپانے کی نیتن یاہو کی ناکام
نومبر
جہانگیر ترین سے متعلق شبلی فراز کا اہم بیان
?️ 25 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز
فروری
ترکی اور اسرائیل کا شام میں فوجی سرگرمیوں کے حوالے سے معاہدہ
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "اسرائیل ہیوم” کی ایک رپورٹ کے مطابق ترکیہ
مئی
قیدیوں کا تبادلہ اور مزاحمت کا اخلاق
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: ترکی کی انادولو ایجنسی کی ایک رپورٹکے مطابق غزہ میں
فروری